counter easy hit

عوام قومی خزانہ لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے ، ابرار کیانی

Abrar Member

Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)عوام قومی خزانہ لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے ، پاناما لیکس سے لیگی قائدین کا اصلی چہرہ بے نقاب ہو گیا ، عمران خان کے کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے سے حکومت بوکھلا گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی لوٹ مار کے باعث ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے ، ان کا احتساب وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔