counter easy hit

حکومتی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے،ابرار کیانی

 Abrar Member

Abrar Member

پیرس(عمیر بیگ)حکومتی غلط پالیسیوں کی بدولت ملک قرضوں میں ڈوب رہا ہے ،غریب عوام سے ودہولڈنگ ٹیکس کے نام پر جگا ٹیکس لیا جانا قابل مذمت ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما ابرار کیانی نے ایک ملاقات میں کیا ، انہوں نے کہا کہ اگر یہی صورت حال رہی تو ملک جلد دیوالیہ ہو جائے گا ، جبکہ حکومت عوام پر ٹیکسز پر ٹیکسز لگا رہی ہے ،،تاجر ہوں یا صنعتکار ہوں ، مزدور ہو یا کسان ہوں تمام طبقات ملک و قوم کی خدمت کرتے ہیں،جو ملکی معیشت کو طاقتور بناتے ہیں اگر یہی کمزور ہو جائیں تو ملک کمزور ہو جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم وہ سیاست کرتے ہیں جو ملک وقوم کے مفاد میں ہے ،وہ سیاست جسے ملک وقوم کو فائدہ پہنچے۔