counter easy hit

حکمرانوں کے احتساب تک جدوجہد جاری رکھیں گے :حاجی ابرار اعوان

 Abrar Awan

Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کی کرپشن کیخلاف تحریک قوم کی آواز بن چکی ہے ،نواز لیگ کا احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنا سیاسی خودکشی کے مترادف ہوگا ،نواز شریف مغل اعظم بنے بیٹھے ہیں ،احتساب کا مطالبہ تسلیم نہ کیا تونیا پاکستان بناکر دم لیں گے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان رہنما پی ٹی آئی فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں ،حکمرانوں کو احتساب سے کوئی نہیں بچاسکتا۔ مسلم ممالک حرمین شریفین کے دفاع کیلئے جرات مندانہ پالیسیاں اختیار کریں۔عبدالستار ایدھی کی وفات پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دکھوں کے مارے عوام اپنے محسن سے محروم ہوگئے ہیں ،ایدھی پاکستان کا حقیقی سرمایہ تھے