counter easy hit

قوم کرپشن کیخلاف متحد ،ن لیگ احتساب میں رکا وٹ ہے، حاجی ابرار اعوان

Abrar Awan

Abrar Awan

پیرس(نمائندہ خصوصی)ملک میں انصاف اور تعلیم عام ہوجائے تو دہشتگردی کا بھی خاتمہ ہو جا ئیگا ،کر پشن کیخلاف صرف اپوزیشن ہی نہیں پوری قوم متحد ہو چکی ہے مگر (ن)لیگ احتساب کی راہ میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے مہنگائی ،بیروزگاری اور لوڈشیڈ نگ سمیت دیگر مسائل کا خاتمہ کر نا ہے توکر پشن کو جڑ سے ختم کر نا ہوگا۔ ایسا کہ لگتا ہے (ن)لیگ والوں کو پیار کی زبان سمجھ نہیں آرہی ، اگر پاناما لیکس کے ٹی اوآرز کا معاملہ عید تک حل نہ ہو اتو حکمرانوں کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جائیگی۔