counter easy hit

ن لیگ غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی تر ک کرے :حاجی ابرار اعوان

abrar-awan-27

abrar-awan-27

پیرس(نمائندہ خصوصی) پٹر ولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غر یبوں کیلئے حکومتی مہنگائی کا تحفہ ہوگا ،(ن)لیگ غر یبوں کا خون نچوڑ نے کی پا لیسی تر ک کرے ،غر یب پہلے ہی غر بت اور مہنگائی کے ہاتھوں تنگ آکر خود کشیاں کر رہے ہیں ،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا انصاف کی فراہمی کیلئے سخت موقف قومی امنگوں کی ترجمانی ہے ، ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف فرانس حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کے ہسپتالوں کا دنیا میں 5911 ویں نمبر پر آنا مسلم لیگ ن کے صحت کے شعبے میں دعوؤں کی نفی ہے ،مسلم لیگ ن کی حکومت صرف دعوؤں پر انحصار کر رہی ہے زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔ مسلم لیگ ن صحت کے شعبے کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے۔