counter easy hit

ن لیگ اپنے لوگوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی: حاجی ابرار اعوان

 Abrar Awan

Abrar Awan

پیرس(عمیر بیگ)ن لیگ اپنے لوگوں کو نوازنے کے علاوہ کچھ نہیں کر رہی ، سرکاری تعلیمی اداروں میں نہ اُستاد نہ فرنیچر، عوام کیلئے مشکلات ہی مشکلات ہیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی بنیادی سہولتیں دستیاب نہیں ،اقرباء پروری عروج پر پہنچ چکی ہے ،سفارش کلچر کے خاتمہ کا اعلان کرنے والوں نے اس کلچر کو مزید فروغ دیا ہے ،پُل اور سڑکیں تعمیر کر کے گڈ گورنس کا نعرہ لگانے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آچکی ہے ،انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میٹرو بس اور اورنج ٹرین کے منصوبوں کو اپنی کارکردگی قرار دے رہی ہے،جبکہ ان منصوبوں سے عوام بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔