counter easy hit

حکمرانوں کی تمام ترقی صرف اشتہارات میں ہے ۔ابرار کیانی

abrar kiyani

abrar kiyani

پیرس(عمیر بیگ )، حکمرانوں کی تمام ترقی صرف اشتہارات میں ہے جب کہ عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں امن وامان کے بلند دعوے 2018کے انتخابات میں ٹھس ہوجائیں گے ان خیالات کا اظہارپاکستان تحرین انصاف فرانس کے سینئر رہنماابرار کیانی نمائندہ یس اردو سے کیا انہوں نے کہا کہ ابھی وزیر اعظم قطر میں معاہدہ کر بھی نہ پائے تھے کہ پاکستان بھر میں اشتہاری مہم سے کامیابی اور کامرانی کے ڈونگرے برسائے گئے حقیقت میں ہر گھر میں گیس کی عدم دستیابی پر حکمرانوں کو صلواتیں سنائی جاتی ہیں گھروں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے غریب آدمی بازار سے مہنگے کھانے خریدنے پر مجبور ہے یا پھر 25سال پرانے دور میں جا کر لکڑیاں خریدی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور اس کی ٹیم کی کرپشن دنیا کو کوئی بھی فرد نہ پکڑ سکتا کیوں کہ مسلم لیگ ن کے حکمرانوں جیسی مہارت کسی بھی فرد یا اداروں کو نہیں کہ وہ کرپشن بھی کرے اور پکڑا بھی جائے