counter easy hit

عمران خان پاگل ہوچکے ہیں :عابد شیر علی

Abid Sher Ali

Abid Sher Ali

وزیر اعظم کے تمام کاروبار رجسٹرڈ ہیں ، پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کارروائی ہوگی :وزیر مملکت پانی و بجلی
فیصل آباد (یس اُردو) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی کا کہنا ہے پی ٹی آئی کے چیرمین عمران خان پاگل ہیں ، دہشتگردوں ، سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی ، انہوں نے مارچ 2018 تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کی یقین دہانی بھی کروا دی ۔ فیصل آباد میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی عمران خان پر برس پڑے ۔ ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان ابھی بچے اور پاگل ہیں ۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم اور ان کے خاندان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں ، وزیر اعظم اور ان کے خاندان کے تمام کاروبار رجسٹرڈ ہیں ، چھپائی گئی کوئی چیز نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی ، جو کوئی بھی ملوث ہوا اس کو گرفتار کیا جائے ۔ اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ صنعتوں کو لوڈشیڈنگ فری بنا رہے ہیں ۔ 2018 مارچ تک ملک میں سے لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ بجلی سستی بھی کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے پی سی بی کی نئے سرے سے تنظیم نو کی خواہش کا اظہار بھی کیا ۔