counter easy hit

عبداللہ کو ہر مہینے دو بار باپ سے ملوانے کا حکم

Abdullah ordered

Abdullah ordered

چودھری اقبال نے عدالت میں نکاح نامہ پیش کر دیا ، ماں کی شفقت سے محروم بچہ باپ کی آغوش میں کب جائے گا اس کا فیصلہ 18 جون کو ہوگا
کراچی (یس اُردو ) ننھے عبداللہ کو باپ کی شفقت میں دینے کا فیصلہ آج بھی نہ ہوسکا ، البتہ عدالت نے دو گھنٹے کے لیے باپ کو بیٹے سے ملنے کی اجازت دے دی ۔ اٹھارہ جون کو دوبارہ سماعت ہوگی ۔ معصوم عبداللہ نے ماں کھو دی باپ کی تمنا باقی ہے ۔ باپ بیٹا کب اور کتنی دیر ملیں گے عدالت نے فیصلہ سنا دیا ۔ عبداللہ کی حوالگی کے لیے چودھری اقبال نے عدالت میں اپنا نکاح نامہ پیش کیا جس کے مطابق حلیمہ سے نکاح دو ہزار سات میں ہوا ۔ اورعبداللہ کی پیدائش ہوئی دو ہزار چودہ میں ۔ چودھری اقبال نے مطالبہ کیا کہ بیٹے کو ان کے حوالے کیا جائے ۔ ایدھی سنٹر کے وکیل نے استدعا کی کہ پہلے باپ ہونے کی تصدیق کی جائے ۔ عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا اور پھر عبداللہ کو بلوا کر فیصلہ دیا کہ چودھری اقبال کو عبداللہ سے ہر ماہ دو بار ملنے کی اجازت دی جاتی ہے ۔ ماں کی ممتا سے محروم ہونے والا عبداللہ کب باپ کی شفقت میں جا سکے گا اس پر اٹھارہ جون کو دوبارہ عدالت لگے گی ۔