counter easy hit

محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی گوجرخان کی شان ہیں ان کی جنرل سیکرٹری تقرری قیادت کا انتہائی مثبت اقدام ہے ، عبدالستار ملک

محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی گوجرخان کی شان ہیں ان کی جنرل سیکرٹری تقرری قیادت کا انتہائی مثبت اقدام ہے ، عبدالستار ملک

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے مرکزی راہنما عبدالستار ملک  نے محمدرمضان مرزا ایڈووکیٹ کو پیپلزپارٹی گوجرخان کا جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ کی بطور جنرل سیکرٹری پی پی گوجرخان تقرری  خوش آئند ہے۔ وہ گوجرخان کی مستقبل کی سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے۔

محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، عبدالرحمن مرزا اور مرزا عتیق سینئر راہنما پیپلز پارٹی فرانس کا خاندان شہید بھٹو کے دور سے پیپلز پارٹی کا اہم ستون ہے اور نظریاتی سیاستدان بھی ہیں ۔ ان کی تقرری سے پیپلز پارٹی گوجرخان کو ایک انتہائی سلجھی ہوئی بے داغ قیادت ملی ہے وہ پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر چوہدری قمرالزمان کائرہ کے بااعتماد ساتھی ہیں اور انتہائی مخلص انسان ہیں ان کی تقرری سے ضلع میں پیپلز پارٹی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوچکی ہے وہ اپنے کارکنان اور جیالوں کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور پارٹی کی ترقی میں انتہائی مثبت کردار ادا کریں گے۔

Abdul Sattar Malik, senior, leader, ppp, france