counter easy hit

عبدالستار ایدھی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم خدمت انسانیت سے محروم ہوگیا۔ پاکستانی کمیونٹی ویانا

Abdul Sattar Edhi Deaths

Abdul Sattar Edhi Deaths

ویانا (اکرم باجوہ) عبدالستار ایدھی کی وفات سے پاکستان ایک عظیم خدمت انسانیت سے محروم ہوگیا۔ اس بات کا اظہار خیال پاکستانی کمیونٹی ویانا کی اہم شخصیات نے پاکستان میڈیا جنگ ویانا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پی پی پی آسٹریا کے صدر ندیم خان ،سینئر نائب صدر حاجی باوا سید غضنفر علی شاہ ،نائب صدر علی زوالفقار نے مشترکہ طور پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی جیسا انسان صدیوں بعد پیدا ہوتا ہے ہمیں اس کی سادگی کو مدنظر رکھنا ہوگا۔

پی سی سی آسٹریا کے جنرل سیکرٹری خواجہ منظور احمد نے کہاکہ عبدالستار ایدھی کی ایمبولنس سروس پوری دینا میں کام کر رہی ہیں جو ایک ورلڈریکارڈ ہے عبدالستار ایدھی کی وفات پاکستان کیلیئے بہت بڑا سانحہ ہے ۔مسجد البلال ویانا کے صدر نے کہا کہ ایدھی نے کبھی کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھلایا اتنا بڑا انسانیت کی خدمت کیلیئے ادارہ چلانا بہت ہی بڑی بات ہے یہ سب عبدالستار ایدھی کی ایمان داری کی مثال ہے۔

آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر اکرم باجوہ ،نائب صدر غلام حسین نقوی ،چیرمین بابائے صحافت محمد بشیر ناصر نے عبدالستار ایدھی کو اخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عبدالستار ایدھی کی انسانیت کیلیئے خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا وہ ایک سادہ زندگی گزارنے والے انسان تھے بغیر کسی لالچ کے انسانیت کی خدمت کی اور بے سہارہ لوگوں کا سہارا بنا۔

دیگر پاکستانی کمیونٹی کی شخصیات حاجی قاسم علی ،محمدارشد باجوہ،الحاج خواجہ محمد نسیم ،چوہدری محمد نواز وڑائچ ،حافظ محمد نعیم آف ہورن ،مقصود مغل ،علی شرافت ،حاجی غلام مصطفی بلوچ،سید مظفر حسین شاہ، سید وسیم شاہ ،سید غالب حسین شاہ ودیگر نے عبدالستار ایدھی مرحوم کے بلند درجات کیلیئے دعاکی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔