counter easy hit

عبدالستار ایدھی نے اپنی ذات کی نفی کر کے انسانیت کی خدمت کی، علی رضا سید

Ali Raza Syed

Ali Raza Syed

برسلز (پ۔ر) کشمیر کونسل ای یوکے چیئرمین علی رضا سید نے عبدالستار ایدھی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک عظیم سماجی رہنماء تھے جنھوں نے رنگ نسل، مذہب اور فرقہ وارانہ تعصب کے بغیر انسانیت کی خدمت کی۔

عبدالستار ایدھی نے غریب، نادار اور مستحق لوگوں کی خدمت کرکے انسانیت کی تاریخ میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ ان کی وفات سے انسانیت کی بے لوث خدمت کا ایک باب بند ہوگیاہے۔ علی رضا سید نے اپنے تعزیتی بیان میں کہاکہ وہ پوری انسانیت کا ایک عظیم سرمایہ تھے اورخاص طورپر انھوں نے اپنی خدمات کے ذریعے پاکستان کی ایک مثبت شناخت پیدا کی۔

وہ تمام سماجی رہنماووں اور کارکنون کے لیے ایک رول ماڈل تھے کیونکہ انھو ں نے اپنی ذاتی کی نفی کرکے بغیرکسی تفریق کے غریبوں اور ناداروں کی مدد کی۔ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات ایک عظیم نقصان ہے۔ دنیا خاص طورپر ہزاروں یتیم، غریب اور مستحق افراد ایک ایسی شخصیت سے محروم ہوگئے ہیں جس نے انسانیت کی خدمت کے لیے اپنے آپ کو وقف کیا ہوا تھا۔

چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضاسید نے مزید کہاکہ عبدالستار ایدھی کی وفات سے ایک ایسا خلاپیدا ہواہے شاید جسے کوئی پر نہ کرسکے۔اللہ تعالیٰ انہیں جواررحمت میں جگہ دے اوران کے لواحقین، پوری پاکستانی قوم اورخاص طورپر ان کے زیرپرورش ہزاروں یتیموں، مساکین اور ورکروں کو صبر جمیل عطا کرے۔