counter easy hit

عبدالسلام فرید کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کا آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں شاندار تقریب کا انعقاد

PTI

PTI

ویانا (اکرم باجوہ) پاکستان تحریک انصاف آسٹریا کے کوآرڈینیٹر جناب عبدالسلام فرید کی صدارت میں پاکستان تحریک انصاف آسٹریا ویانا کے کارکنان کا یکم جنوری 2016 کو آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں شاندار تقریب کا انعقاد ہوا۔ اس پروقار تقریب کے انعقاد کا سہرا ویانا میں پی ٹی آئی ٹیم ویانا کے سر جاتا ہے۔ جنہوں نے دن رات محنت کرکے ایک مختصر وقت میں ایک شاندار تقریب منعقد کی جو کچھ ہی دیر میں جلسہ میں بدل گئی۔

پی ٹی آئی ویانا کے ٹائیگرز شاہنواز خان ، ضیاء خان, انزر مہر، سمیع اللہ ،محمد عامر خان، طاہر عباس ، اصغر چیمہ اور محترم حضرات جناب مختار احمد چودھری، فاروق چودھری ارشد باجواہ،ارشد شاہ، مجاہد منصوری،ملک خلیل،اور حبیب خان صاحبان کی کاوشوں نے چار چاند لگا دئیے۔

کثیر تعداد میں ویانا میں پاکستانی کمیونٹی کی معروف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات جناب نعیم خان ، محمد ایاز بیگ ،افتخار چٹھہ، مختار احمد چودھری ، لالہ جی محمد حسین تبسم ، بابر خان ، ارشد باجوہ ، مقصود خان ، ملک خلیل ، حبیب خان ، اقبال غوری ، الطاف جمال ، ناصر چودھری ، زاہد چیمہ، رانا شبیر ، مبین چودھری آف کریمس، ڈاکٹر احسان الحق، خالد علوی ، مجاہد منصوری، انوار خان، اعجاز خان،عبدالستار ، پی.ایچ.ڈی اسٹوڈنٹس اشتیاق احمد اور یاسر ، طارق آف لکھن وال، آسٹریا کے مشہور بیڈمنٹن پلئیر جاوید، علاؤالدین ،جاوید پہلوان، حاجی قاسم علی، اقبال وڑائچ ، شفیق امین مہر، مختلف طبقہ فکر کے لوگوں اور پی ٹی آئی ویانا کےنظریاتی و پرجوش کارکنان کی کثیر تعداد نے جوش و جذبہ سے بھر پور شرکت کی۔

کوآرڈینیٹر عبدالسلام فرید اور مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہی علامہ اقبال اور قائداعظم کےپاکستان کے صحیح جانشین ہیں کیونکہ عمران خان ہی وہ شخص ہے جس میں علامہ اقبال کی سوچ و فلسفہ اور قائداعظم کی طرح کی ایمانداری، ہمت ، حوصلہ ، عزم اور انتھک محنت کی صلاحیت ہے۔ عمران خان ہی اس فرسودہ ، کرپٹ اور اقرباپروری کرنے والی موجودہ نظام سے قوم کو نجات دلا سکتا ہے۔ ہم سب کو عمران خان صاحب کی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے انشاأللہ ہم سب مل کر موجودہ نا انصافی ، ظلم وذیادتی کی اس نظام کے خلاف عمران خان کے نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں بھر پور ساتھ دیں گے۔

انشاءاللہ پاکستان تحریک انصاف کو ویانا اور پورے آسٹریا میں مذید منظم ، فعال اور مستحکم کرنے میں پارٹی کے متحرک و فعال کوآرڈینیٹر جناب عبدالسلام فرید کا ہر ممکن ساتھ دینگے کیونکہ پی ٹی آئی ہی اوورسیز پاکستانیوں کی ہم آواز اور حقیقی ترجمان جماعت ہے۔ پی ٹی آئی آسٹریا میں ڈسپلن ، پارٹی رولز کی پابندی اور آعلی اقدار کے ساتھ ہی پارٹی کو مذید مستحکم اور فعال بنائیں گے۔ کیونکہ یہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو انٹراپارٹی الیکشن پر یقین رکھتی ہے۔ جس سے کارکنان کی ذاتی زندگیوں میں بھی نظم و ضبط آئے گا۔

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم نے بھی اصولوں کی سیاست کرتے ہوئے ہمیں ایک آذاد اور خوبصورت وطن پاکستان بنا کر دیا۔اتحاد تنظیم اور یقین محکم کو ہمیشہ اپنے ساتھ رکھنا چاہیے۔ سید باوا علی صاحب کے بیٹے سید عبدالرحمن نے پر جوش انداز میں عمران خان کے ویژن کی ترجمانی کی اور حاضرین سے متعد بار تالیوں کی داد وصول کی۔

کے پی کے میں چند ماہ گزار کر آئے ہوئے پختون بھائی ارشد خان اور عدالت خان سواتی نےاپنے صوبہ میں نئے پاکستان کا آنکھوں دیکھا حال بیان کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کی سڑکیں اور پولیس کے نظام کو دیکھ کر کسی یورپی ملک کا گمان سا ہوتا ہے۔ تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کی صورتحال میں خاطر خواہ مثبت تبدیلی آئی ہے۔ تبدیلی آ نہیں رہی ۔۔۔۔ تبدیلی آگئی ہے۔

فاروق چودھری نے مقررین کو گرمجوشی سے دعوت خطاب دینے کے ساتھ ساتھ بہترین انداز میں قابل احترام مقرر کا تعارف کرایا اور اپنے خیالات و جذبات کا اظہار بھی کرتے رہے جسکی وجہ سے دوران تقریب حاضرین میں گرمجوشی اور یکسوئی پائی گئی۔ پی سی سی کی پوری قیادت جناب ندیم خان ، خواجہ منظور صاحب، باوا علی، سہیل باجواہ، علی، کپتان عامر نے کھلاڑیوں کے ساتھ بھر پور شرکت کی۔

تقریب میں شریک معزز مبصرین نے پارٹی میں شمولیت کا سنجیدہ عندیہ بھی دیا۔ اس پر وقار ، شاندار اور کامیاب تقریب کو منعقد کرنے پر حاضرین نے منتظمین تقریب اور ان کے رفقاء کو دلی مبارک باد دی۔ کثیر تعداد میں لوگوں کا موقع پر پیڈ ممبر بننا اور غیر حاظر فیملی ممبرز ،اقارب اور دوستوں کیلئے ممبر شپ فارم اس یقین سے لے جانا کہ انشاأللہ ہم انھیں بھی پیڈ ممبر بنائیں گے اس تقریب کی کامیاب کی سب سے بڑی دلیل ہے۔