counter easy hit

عوام حکمران خاندان کا محاسبہ چاہتے ہیں،چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ، چوہدری سجاد ڈوگہ

 Abdul Rauf Chaudhry

Abdul Rauf Chaudhry

پیرس(عمیر بیگ) وفاقی وزرا جھوٹ بولنے کے بجائے مے فیئرز فلیٹس کے متعلق سچ بولنے والے وفاقی وزیر چودھری نثار کی پیروی کریں،حکمران خاندان کو بتانا ہو گا کہ دولت کے پہاڑ پاکستا ن سے جدہ اورجدہ سے براستہ پاناما لندن اور متحدہ عرب امارات کیسے پہنچے۔ عوام سب سے پہلے حکمران خاندان کا محاسبہ چاہتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ اور چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکمران دنیا جہان کی باتیں کر رہے ہیں مگر آمدن کے ذرائع اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے بارے میں کچھ نہیں بتا رہے۔