counter easy hit

چوہدری برادران کا دور موجودہ سے بہتر تھا،عبدالرؤف ڈوگہ ،چوہدری سجاد ڈوگہ

Abdul dugh, Chaudhry Sajjad dugh

Abdul dugh, Chaudhry Sajjad dugh

پیرس(عمیر بیگ) چوہدری برادران کا دور موجودہ سے بہتر تھا ،ریسکیو 1122سروس کے اجراء سے لیکر پٹرولنگ پولیس کے قیام تک رتقیاتی اقدامات کا ایک طویل سلسلہ ہے جو ان کے دور میں مکمل ہوئے،ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ق فرانس جنرل سیکرٹری عبدالرؤف ڈوگہ وسینئر رہنما چوہدری سجاد ڈوگہ نے مشترکہ طور پر کیا ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران کے دور میں متعدد منصوبہ جات جو پایہ تکمیل تک پہنچے تھے ان کے ثمرات آج بھی عوام تک پہنچ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں بجلی، سوئی گیس،پانی کی سہولت کی فراہمی اور پختہ سڑکوں کی تعمیر تک سب اقدمات کا سہرہ چوہدری برادران کے سر ہے ، اور آنے والا دور انشاء اللہ مسلم لیگ ق کا ہو گا