counter easy hit

پانامہ لیکس رپورٹ پر وزیراعظم مستعفی ہوں ، چوہدری عبدالرؤف ڈوگہ

 Abdul dugh

Abdul dugh

پیرس(عمیر بیگ)میاں برادران نے کرپشن کی انتہا کردی،عوام کو بتایاجائے کہ مال کیسے بنایاگیا،پانامہ لیکس کی رپورٹ سے ثابت ہو چکا ہے کہ میاں برادران نے کرپشن کی انتہا کر دی۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق فرانس کے جنرل سیکرٹری عبدالرؤف ڈوگہ نے یس اُردو سے کیا ، انہوں نے کہا کہ دوسرے ملکوں میں آزادانہ تحقیقات شروع ہو چکی ،آئس لینڈ کے وزیر اعظم مستعفی ہوگیا جبکہ ہمارے وزیر اعظم نے اس رپورٹ کو مذاق بنا کر ہوا میں اڑا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مستعفی ہو کر آزادانہ تحقیقات کراکے عوام کو بتائیں کہ یہ مال کیسے بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ مال پاکستانی عوام کا ہے اور انہیں واپس کیا جائے۔