counter easy hit

ایبٹ آباد: سیاحوں کی گاڑی کھائی میں جا گری، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

Abbottabad: Tourist

Abbottabad: Tourist

ایبٹ آباد میں سیاحوں کی ویگن گہری کھائی میں گرنے سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ گیارہ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ایبٹ آباد: (یس اُردو) ڈیرہ اسماعیل سے سیر کی غرض سے ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام ٹھنڈیانی کا رخ کرنے والے سیاحوں کی بد نصیب ویگن گلیاں بنیاں کے مقام پر بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر جبکہ دو اسپتال پہنچ کر دم توڑ گئے جبکہ گیارہ افراد زخمی ہیں جن میں سے چار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلکس اور بے نظیر شہید اسپتال منتقل کیا۔ ایوب میڈیکل کمپلکس کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر عامر نے حادثہ کی فوری اطلاع پر اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ایمبو لینسز کو جائے حادثہ پر روانہ کیا۔ جاں بحق افراد میں دو خواتین غلام فاطمہ، کلثوم، بچوں میں حسن، عجوہ، جبکہ مردوں میں رضوان شامل ہے۔