counter easy hit

ایبٹ آباد پولیس کی منشیات کیخلاف مہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 کلو چرس 2 کلو ہیروئن اور 61 بوتل شراب برآمد

ایبٹ آباد پولیس کی منشیات کیخلاف مہم گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 کلو چرس 2 کلو ہیروئن اور 61 بوتل شراب برآمد

ایبٹ آباد: (اصغر علی مبارک) تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت کی ہدایت ضلع پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے سات روزہ خصوصی مہم کا آغاز 14 فروری سے شروع کیا جوکہ 20 فروری تک جاری رہی اس عرصہ کے دوران ضلع بھر سے 61 مقدمات درج رجسٹرڈ کرتے ہوئے 19 کلو چرس، 2 کلو ہیروئن اور 61 بوتل شراب برآمد کی گئی منشیات فروشوں کے خلاف مہم کے دوران میرپور پولیس سب سے آگے رہی جنہوں نے 5495 گرام چرس اور 930 گرام ہیروئن برآمد کی اسی کاروائی مین حویلیاں پولیس کا دوسرا نمبر رہا ایس ایچ او حویلیاں سردار رفیق نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 12مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جن میں 4361 گرام چرس، 451 گرام ہیروئن شامل ہے مہم کے دوران کینٹ پولیس نے 11 مقدمات درج رجسٹرڈ کیے جس میں 2861 گرام چرس، 498 گرام ہیروئن اور 60 بوتل شراب شامل ہے سٹی پولیس نے 928 گرام چرس جبکہ شیروان پولیس نے 474 گرام چرس برآمد کی نواں شہر پولیس نے 470 گرام چرس تھانہ مانگل پولیس نے 3050 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے 4مقدمات درج رجسٹرڈ کیے اسی طرح تھانہ ناڑہ پولیس نے 315 گرام چرس، تھانہ لورہ پولیس نے 282 گرام چرس، بگنوتر پولیس 345 گرام چرس برآمد کی ۔ ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد عباس مجید خان مروت نے اس موقع پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ او ز کو سراہا جبکہ دیگر ایس ایچ اوز کو اپنی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایات کیں۔ جبکہ عوام سے اپیل کی کے منشیات فروشوں کے خلاف مہم میں کے دوران وہ ضلع پولیس کا ساتھ دیں اور منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کی اطلاع مقامی پولیس کو دیں تاکہ ایبٹ آباد شہر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔ ترجمان ایبٹ آباد پولیس