counter easy hit

عامر خان دنگل میں ریسلر کا کردار پرفارم کریں گے

Aamir Khan

Aamir Khan

ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار عامر خان نئی فلم ’’دنگل ‘‘ میں چار بیٹیوں کے والد ریسلر کا کردار کریں گے۔ تھری ایڈیٹس میں طالبعلم، دھوم تھری میں چور اور پی کے میں خلائی مخلوق، مسٹر پرفیکشنسٹ ہر فلم میں الگ انداز میں نظر آتے ہیں۔

عامر خان نئی فلم میں چار بیٹیوں کے والد پچپن سالہ ریسلر کا کردار کریں گے ۔ مہاویر فوگٹ کی زندگی پربنائی جانے والی اس فلم کے ہدایتکار نیتیش تیواری ہیں۔ عامر خان کی بیٹیوں کے لیے تیرہ سے اٹھارہ سال کی اداکاراؤں کی تلاش جاری ہے۔