counter easy hit

عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار ریلیز

باکس آفس پر ہوگا کس فلم کا راج۔ کونسی فلم مداحوں کو بھائے گی، کونسی فلم اپنی کامیابی کے جھنڈے گاڑھے گی۔

Aamir Khan Film Secret Superstar Releaseیہ دیکھنے کے لئے بس کرنا ہوگا مداحوں کو کچھ ہی انتظار کیونکہ ہنسنی اور قہقوں سے بھرپور نئی بالی ووڈ فلم ‘گول ما ل اگین کل سے جبکہ مشہور گلوکاہ بننے کا خواب لئے ایک لڑکی کی کہانی پر مبنی نئی بالی ووڈ فلم ‘سیکرٹ سپر اسٹار آج سے سنیما گھروں میں ریلیز کی جارہی ہے۔ فلم سیکرٹ سپر اسٹار سے یوں تو مداحوں کو کافی امیدیں ہیں لیکن فلمی پنڈت کچھ زیادہ پُر امید دکھائی نہیں دے رہے کیونکہ ان کا خیال ہے کہ یہ فلم اپنے پہلے روز صرف 4کروڑ روپے کا بزنس ہی کر پائے گی۔ اس فلم میں عامر خان کے علاوہ فلم دنگل سے کامیابیاں حاصل کرنیوالی اداکارہ زائرہ وسیم بھی مرکزی کردار اداکر رہی ہیں۔اس میوزیکل ڈرامہ فلم کی کہانی ایک ایسی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو گلوکارہ بن کر اپنی آواز دوسروں تک پہنچانے کی خواہش رکھتی ہے۔

عامر خان اور ان کی بیوی کرن راؤ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کاسٹ میں زائرہ کے علاوہ مہر وی آئی جے،راج ارجن، ترتھ شرما، کبیر شیخ، فرخ جعفر اور خود عامر خان بھی شامل ہیں۔