counter easy hit

ممبئی پولیس نے عامر خان اور شاہ رخ خان کی سیکیورٹی کم کر دی

Aamir Khan and Shah Rukh Khan's security

Aamir Khan and Shah Rukh Khan’s security

ممبئی ……..ممبئی پولیس نے عامر خان اور شاہ رخ خان کی سیکیورٹی کم کر دی ہے،بھارت میں بڑھتی عدم برداشت پر بیان دینے کے بعد دونوں سپر اسٹارز کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔پہلے عامر خان کو سیاحتی سفیر کےعہدےسے ہٹایا اور اب بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی بھی سیکیورٹی کم کر دی گئی۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں سپر اسٹارز کوبھارت میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت سے متعلق بیان دینے کے بعد دھمکیاں مل رہی تھیں جس کی وجہ سے ان کی سیکیورٹی میں اضافہ کر دیا گیا تھا ۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو بلاضرورت وی آئی پیزکی سیکیورٹی پرتعینات کر کے ضائع کیا جار ہا ہے۔پہلے کےمقابلے میں اب شاہ رخ خان اورعامر خان کو اضافی سیکیورٹی حصارکی ضرورت نہیں، اس لئے پروٹوکول اور اسلحے سے لیس گاڑیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے،اب سرکاری طور پر عامر اورشاہ رخ کی حفاظت کے لئے صرف دو مسلح کانسٹیبل دو شفٹوں میں تعینات ہوں گے۔ممبئی پولیس نے راج کمارہیرانی،وندو ونودچوپڑا،فرح خان سمیت 23 بالی وڈ اسٹارز کی سیکیورٹی بھی کم کر دی ہے۔