counter easy hit

آئرلینڈ:طوفانی موسم کی کوریج کرنیوالی رپورٹر انٹرنیٹ اسٹار بن گئیں

ireland_12-8-2015_206720_l. [downloaded with 1stBrowser]ڈبلن…….. طوفانی موسم اورتیزہوائیں بھی خاتون رپورٹر کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکیں۔ آئرلینڈ میں طوفانی موسم کی کوریج کرنے والی خاتون رپورٹر انٹرنیٹ اسٹار بن گئیں۔ مشکل سےمشکل حالات کے باوجود رپورٹر اپنے کام سے پیچھے نہیں ہٹتے، کچھ ایسا ہی آئرلینڈ میں دیکھنے کو ملاجب ایک خاتون نیوزرپورٹر طوفانی موسم کے دوران ہاتھ میں مائیک تھامے کیمرے کے سامنے موجود رہیں اور اپنے ناظرین کو حالات سے آگاہ کرتی رہیں۔ارد گرد کے ماحول سےبےخبر ہوکر کوریج کرنے والی رپورٹرکی یہ وڈیو سوشل میڈیا پر خوب مقبول ہورہی ہے۔