counter easy hit

زلزلے کا خوف ایک ایسی جان لے گیا کہ پورا میر پور افسردہ ہوگیا

میرپور(ویب ڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں آنے والے شدید زلزلے کے خوف نے میر پور کے ایک سافٹ ویئر انجینئرنگ کے طالب علم کی جان لے لی۔ خیبر پختو نخواہ کے ضلع ہنگو کا رہائشی حمید اللّہ میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا طالب علم تھا اور وہ میرپور یونیورسٹی کے ڈیپارٹمنٹ سافٹ ویئر انجینئرنگ کے 8 ویں سمسٹر میں زیرِتعلیم تھا۔ مُلک کے بیشتر شہروں کی طرح جب میر پور میں زلزلہ آیا تو اُس وقت حمید اللّہ ہاسٹل میں موجود تھا، اس نے خوف زدہ ہوکر اپنی جان بچانے کے لیے ہاسٹل کی بالائی منزل کا رخ کیا اور چھت سےچھلانگ لگا دی جس کے نتیجے میں وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ حمید اللّہ کے جاں بحق ہونے کی خبر کو سوشل میڈیا پر زیادہ سے زیادہ وائرل کیا جا رہا ہے اور اُس کی مغفرت کے لیے دُعائیں بھی کی جارہی ہیں۔ واضح رہے کہ آزاد کشمیر اور دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز آنے والے شدید زلزلے کے نتیجے میں 30 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زخمی افراد ڈی ایچ کیو میرپور اور ٹی ایچ کیو منڈاں میں زیرعلاج ہیں۔پمزاسپتال کی 3 ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کے 12 افراد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے میرپور کے لئے روانہ کردیے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلومیٹر تھی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔
A, YOUNG, MECHANICAL, ENGINEER, DIED, IN, EARTHQUAKE, YESTERDAY, A, SAD, NEWS, FOR, ALLA, YOUNG, MECHANICAL, ENGINEER, DIED, IN, EARTHQUAKE, YESTERDAY, A, SAD, NEWS, FOR, ALL

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website