yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ہارون الرشید کے صاحبزادے نوجوان کالم نگار بلال الرشید کی ایک شاندار تحریر

MH Kazmi May 22, 2019 1 min read
A wonderful writing by young columnist Bilal-ul-Rashid, the son of Aaron Al-Rashid
Share this:
A wonderful writing by young columnist Bilal-ul-Rashid, the son of Aaron Al-Rashid
لاہور( ویب ڈیسک)خدا ایک ڈیزائنر ہے ‘ مصور ہے ۔ تو وہ کیسا مصور ہے؟ کیسا ڈیزائنر ہے ؟ اس بات پر غور کرنے کے لیے انسان ‘جب اپنے اردگرد دیکھتا ہے ‘تووہ حیرت میں ڈوب جاتاہے ۔ مثال کے طور پر مخلوقات کا نر اور مادہ کی صورت میں دو جنسوں نامور کالم نگار بلال الرشید اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں پیدا ہونا‘ پھر نر اور مادہ میں ایک دوسرے کے لیے دلچسپی اور پھر ان کا ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا فیصلہ ‘ پھر اولاد کی پیدائش اور اس اولاد میں اس قدر خوبصورتی اور معصومیت کہ انسان اپنے بچّے کی طرف سے پیش آنے والی تمام تر تکالیف نظر انداز کر دیتاہے ۔ آج کل تو ایسے سافٹ وئیر آگئے ہیں کہ آپ کسی بھی مرد کی تصویر میں ایڈیٹنگ کر کے اسے عورت میں بدل سکتے ہیں ۔ ذرا سی تبدیلیوں سے انسان کیا سے کیا بن جاتاہے ۔ آپ نے بہت سے بہن بھائی دیکھے ہوں گے ‘ جن کی شکلیں آپس میں بہت زیادہ ملتی ہوں گی۔ کبھی آپ غور کریں ‘تو آواز میں تبدیلی اور بال لمبے ہونے کے ساتھ ہی نسوانی خوبصورتی پیدا ہونا شروع ہو جاتی ہے ۔ با ل کی شکل میں خدا نے اپنی تخلیق کی خوبصورتی کو آخری ٹچ دیا ہے ۔ ورنہ بالوں کے بغیر بھی مخلوقات پیدا کی جا سکتی تھیں ۔ جب آپ بال لگانے والے سرجن سے پوچھیں تو وہ بتاتا ہے کہ سر اور ڈاڑھی میں ہر بال کا ایک رخ ہوتاہے ؛ حتیٰ کہ سر کے درمیان والے حصے (Crown)میں تو ہر سینٹی میٹر کے بعد بالوں کا رخ بدل جاتاہے ۔ یہ سب ڈیزائننگ ہے ۔ سرجن یہ بھی بتاتے ہیں کہ ہم جب بال لگاتے ہیں ‘توہم سر پہ موجود بچے کھچے بالوں کی سمت کی پیروی ہی تو کرتے ہیں کہ perfection‘اسی سمت میں ہے ‘ جو خدا نے ڈیزائن کی ہے ۔ بال کی صورت میں خدا نے ایک ایسی چیز تخلیق کی ہے کہ انسان اسے دیکھ کر دنگ رہ جاتاہے۔ ان کا رخ موڑ دینے سے شکل بدل کے رہ جاتی ہے ۔ ان کا رنگ بدل جانے سے انسان کیا سے کیا ہو جاتاہے ۔ آپ بالوں پر غور کیجیے ۔ بال لچکدار ہوتے ہیں ۔ انہیں کاٹنے سے تکلیف نہیں ہوتی ؛حالانکہ بال اور ناخن کے علاوہ ہمارے جسم کے کسی بھی خلیے کو کاٹیں تو شدید درد ہوتاہے ۔ جو بال لگانے والے ماہرین ہیں ‘ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہم دوچار ہزار بال لگا کر گنج پن چھپانے کی کوشش توکر سکتے ہیں‘ لیکن اس طرح سے پورے سر پہ ایک لاکھ بال اگا دینا ہمارے بس کی بات نہیں ۔ گو کہ وہ زمانہ بھی آنے والا ہے کہ سٹیم سیلز کی مدد سے بال تو کیا‘ کٹی ہوئی ٹانگ اور ٹوٹا ہوا دانت بھی دوبارہ اگا لیا جائے گا ؛حتیٰ کہ ریڑھ کی ٹوٹی ہوئی ہڈی بھی جوڑ دی جائے گی ۔ان بالوں سے خدا نے کیا کیا کام لیا۔ اسے جاننے کیلئے آپ صرف اپنی بھنویں اور پلکیں منڈوا کر دیکھیں تو انسان کی شکل کیا سے کیا ہو جاتی ہے ۔ اسی طرح مناسب فاصلے پر دو آنکھوں کی جگہ ماتھے کے درمیان میں ایک بڑی آنکھ کا ماڈل کمپیوٹر میں بنا کر دیکھیے ‘ اچھلا بھلا خوبصورت انسان بھوت نظر آنے لگے گا‘ پھر عجیب و غریب بات یہ کہ عورتوں کے بال لمبے کر دیے اور اس سے ان کی خوبصورت میں اضافہ کر دیا ۔ خال ہی کوئی عورت گنج پن کا شکار ہوتی ہے ‘ جب کہ مردوں میں تو یہ عام ہے ۔ ہر چیز ڈیزائن کے مطابق ہے ۔ دنیا میں اس وقت سات ارب مختلف انسانی چہرے موجود ہیں ۔ ہر چہرہ منفرد ہے۔ ہم اس سب کو for grantedلیتے ہیں۔ہمیں اس بات کا علم نہیں کہ چہرے کی جلد کے نیچے چودہ عدد ہڈیاں ہیں ؛ اگر ان ہڈیوں کو اپنی جگہ سے ہلا دیا جائے‘ تو شکل بھیانک ہوجاتی ہے ۔ کسی rareڈس آرڈر کی وجہ سے کسی بچّے میں یہ ہڈیاں ٹھیک نہ بن پائیں تو شکل بہت خوفناک ہو جاتی ہے ۔ ان میں سے ایک ایک ہڈی کی لمبائی چوڑائی‘ اس کی موٹائی پیمائش کے تحت تیار کی گئی ہے ‘ پھر اس پہ گوشت چڑھایا گیا ہے اور اس گوشت کے اندر سے نروز اور خون کی نالیاں گزاری گئی ہیں ‘ پھراس کے اوپر خوبصورتی کو آخری ٹچ دینے کیلئے جلد بنائی گئی ہے ۔ اسی طرح مرد اور عورت کی آواز میں فرق پر غو رکریں ۔تخلیق کرنے والا اتنا بڑا ڈیزائنر تھا کہ اس نے کہیں کوئی کسر چھوڑی نہیں ۔ تخلیق کرنے والا اتنا بڑ اڈیزائنر تھا کہ اس کے پاس ڈیزائنز کی کوئی کمی نہیں تھی ۔ اس وقت دنیا میں سات ارب انسان زندہ ہیں ۔ سب کی انگلیوں کے نشان ایک دوسرے سے مختلف ہیں ‘ پھر وہ کہتاہے کہ تم سوال کرتے ہوکہ ہڈیوں جب بوسیدہ ہو جائیں گی تو ان میں جان کیسے ڈالی جائے گی ؟ ہم تو تمہاری پور پور‘ تمہاری انگلیوں کے نشان بھی دوبارہ درست کر دیں گے ۔ اسی طرح سے ہم تو نہیں پہچان سکتے‘ لیکن ہر سپیشیز میں ہر جانور ‘ ہر پرندے اور ہر سانپ کی شکل دوسرے سے مختلف ہے۔ ہم تو نہیں پہچان سکتے‘ لیکن وہ ایک دوسرے کو بخوبی پہچانتے ہیں ۔ ایک دوسرے کو پکارتے ہیں اور دوسروں کی پکار کا جواب دیتے ہیں ۔یہاں سے یہ اندازہ ہوتاہے کہ تخلیق کرنے والا اتنا بڑا ڈیزائنر تھا کہ اس کے پاس infiniteڈیزائنز موجود ہیں ۔اس کے پاس resourcesکی بھی کوئی کمی نہیں ۔ اس لیے کہ یہاں اس زمین پر تو ہم وسائل کی کمی کارونا روتے ہیں‘ لیکن ایک ایک سیارے میں لوہے‘ کوئلے اور سونے کے بے شمار ذخائر موجود ہیں اور انہیں کوئی استعمال کرنے والا نہیں۔ خود‘ اگر ہم اس قابل ہوتے کہ اپنے سورج کے اندر جا کر قیمتی عناصر اٹھا کر لا سکتے تو دنیا کا ہر بندہ اور اس کی آنے والی سات سو نسلیں کھرب پتی ہوتیں۔ کبھی کبھی انسان سوچتاہے کہ کائنات اتنی وسیع کیوں ہے ؟ ایک سورج ہوتا اور اس کے گرد آٹھ زمینیں گردش کرتیں ‘ کیا یہ کافی نہیں تھا؟ ہو یہ رہا ہے کہ ایک کہکشاں میں سور ارب سورج ہیں اور ان کے گرد سو ارب زمینیں ہیں ۔ کہکشائیں بھی سینکڑوں ارب ہیں ۔ لگتا ایسا ہے کہ تخلیق کرنے والے نے اپنا جاہ و جلال دکھایا ہے ‘ اپنی تخلیقی قوت کا مظاہرہ کیا ہے ۔ یہ اسی طرح ہے کہ جیسے ایک بہت بڑے مصور کو کہا جائے کہ بچوں کے سکول میں نمائش کے لیے ایک عام سی پینٹنگ کی ضرورت ہے ۔ اب ایک عظیم مصور یا ایک عظیم مصنف جتنا بھی عام سطح پر اترنا چاہے‘ اس کا قلم اور اس کا برش اس کی عظمت کا نشان ضرور چھوڑ جائے گا ۔ شاید یہی کائنات بنانے کے دوران ہو اہے کہ جانداروں کو تو ایک زمین ہی کافی تھی ‘لیکن تخلیق کرنے والے نے تو وہ کچھ بنا دیا ‘ جس کہ دیکھ کر آنکھیں کھل جاتی ہیں اور یہ سب صرف اور صرف انسان کے لیے تخلیق کیا گیا ہے ۔ اس لیے کہ وہ انہیں دیکھ کر خالق کی قوت کا اندازہ لگا سکے ۔ اس کے پاس موجود لامحدود وسائل کا اندازہ لگا سکے ۔اگر کائنات لا محدود ہے تو اس کا جائزہ لینے والا انسانی دماغ بھی لامحدود ہی ہے ناں! اگر انسان کبھی کھلے دل و دماغ کے ساتھ کائنات کی وسعتوں پہ غور کرے تو خود ہی اندازہ ہونے لگتاہے کہ جنت خدا کس چیز کوکہتاہے اور اس کی وسعتیں کیا ہوں گی ۔ مسئلہ صرف ایک ہے اور وہ یہ کہ انسان short termمیں سوچتاہے ۔ اس کی سوئی اپنے پانچ مرلے کے پلاٹ پہ اٹکی ہوتی ہے ‘ وہ کہاں لا محدود کائنات کا جائزہ لیتا پھرے !
Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Writing an exciting and tutorial of Tufiq Butt
Previous Post توفیق بٹ کی ایک دلچسپ اور سبق آموز تحریر
Next Post عمران خان کی اہلیہ روٹھ کر چلی گئیں، آخر کیا ماجرہ پیش آیا؟ جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا
Imran Khan's wife went on crying, what was the matter with me? Everyone knows how to know

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.