counter easy hit

سگریٹ نوش افراد کے لیے صحت مند رہنے کا شاندار نسخہ

A wonderful prescription for healthy cigarettes

سگریٹ نوشی کے خوفناک نقصانات سے کون واقف نہیں۔ دمہ، ٹی بی اور پھیپھڑوں کے ناکارہ ہونے سے لے کر کینسر جیسی جان لیوا بیماری سگریٹ نوشی کا انجام ثابت ہو سکتی ہیں۔ اگرچہ یہ تو ممکن نہیں کہ سگریٹ نوش کو اس بری عادت کے اثرات کا سامنا نہ کرنا پڑے ، البتہ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھا ئیں تو سگریٹ نوشی کے باعث ہونے والے نقصان کو کافی حد تک کم ضرور کیا جا سکتا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق ایک حالیہ تحقیق میں یہ اہم انکشاف سامنے آیا ہے کہ روزانہ تین سیب یا دو ٹماٹر کھانے سے نہ صرف سگریٹ نوشی کے عمومی اثرات زائل ہونے لگتے ہیں بلکہ پھیپھڑوں کو پہنچنے والے نقصان میں بھی کمی واقع ہونے لگتی ہے۔جانز ہاپکنز بلوم برگ اسکول آف پبلک ہیلتھ سے تعلق رکھنے والے سائنس دانوں کا اس تحقیق میں کہنا ہے کہ یہ فوائد صرف تازہ پھلوں کے استعمال سے حاصل کیے جا سکتے ہیں ۔ بازار میں دستیاب ڈبہ بند فروٹ سے ان فوائدکا حاصل ہونا ممکن نہیں۔اس تحقیق کے دوران کرانک ابسٹراکٹو پلمونیری ڈس آرڈر (COPD) کے مریضوں پر پھلو ں کے اثرات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ یہ ڈس آرڈر دراصل بیماریوں کے ایک مجموعے کا نام ہے جو سگریٹ نوشی کرنے والے افراد میں عام پائی جاتی ہیں اور ان میں سانس و پھیپھڑوں کی بیماریاں سر فہرست ہیں۔تحقیق کی سربراہی کرنے والی سائنس دان ڈاکٹر ونیساگاشیا لارسن کا کہنا تھا کہ تازہ پھلوں کے مثبت اثرات کی شرح اُن افراد میں سب سے زیادہ پائی گئی ہے جو سگریٹ نوشی سے کنارہ کشی اختیار کر چکے ہوتے ہیں۔ ایسے افراد جو ابھی سگریٹ نوشی جاری رکھے ہوئے ہیں اگرچہ انہیں بھی تازہ پھل کھانے سے فائدہ ہوتا ہے لیکن یہ نسبتاً بہت کم ہوتا ہے ۔اس تحقیق کے نتائج کل 650 افراد میں سانس، پھیپھڑوں اور دیگر بیماریوں پر تازہ پھلوں کے اثرات کا مطالعہ کرنے کے بعد مرتب کئے گئے ہیں اور اسے سائنسی جریدے ’یورپین ریسپیریٹری جرنل‘ میں شائع کیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website