میکسیکن ایکسولاٹل نامی ایک جاندار ایک عرصے سے سائنسدانوں کی توجہ کا مرکز ہے کیونکہ اس کے بارے میں یہ کہا جارہا ہے کہ یہ مر کر دوبارہ پیدا ہوسکتا ہے۔

دوسری جانب سائنسدان یہ بھی کہتے ہیں کہ ان میں عمل تولید بھی آسان ہے سائنسدانوں نے ان خلیات کی شناخت کر لی ہے جو اعضا کے دوبارہ پیدا ہونے کے ذمہ دار ہیں۔ لیکن عضو کے دوبارہ تیار ہونے کے عمل کو تفصیل سے سمجھنے کے لیے محققین کو اس خشکی اور پانی دونوں جگہ رہنے کی صلاحیت رکھنے والے جاندار کے جینوم سے منسلک بہت سی معلومات کی ضرورت ہوگی۔ اور اس جاندار کے جینومز کی 32،000 ملین تعداد ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ ممکن نہیں ہوسکا ہے۔








