counter easy hit

سابق کرکٹرز کا مصباح الحق کو خراج تحسین

مصباح الحق کے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے اعلان کے بعد سابق کرکٹرز نے قومی کرکٹ کیلئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

A tribute of former players to Misbah ul Haq

A tribute of former players to Misbah ul Haq

سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ مصباح الحق کی پاکستان کرکٹ کے لیے بڑی خدمات ہیں،اپنے ہیرو کو اچھے انداز میں الوداع کرنا چاہیے۔ بین الاقوامی سطح پر مصباح کی خدمات کا اعتراف کیا گیا ہے،اب ہمیں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو مصباح کو اچھی طرح سےرخصت کرنا چاہیے۔ مصباح نےپاکستان کو سب سے زیادہ میچز جتوائے ہیں۔ وزڈن میں مصباح کا نام آنا بھی اعزاز ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کےبعد جس طرح مصباح نےٹیم کواٹھایابڑاکردارہے۔ سابق کرکٹر سکندر بخت نے کہا کہ مصباح الحق شاید پہلے پاکستانی ہوں گے جس نے ریٹائرمنٹ کا سیریز سے پہلے اعلان کیا۔ انہوں نے مصباح کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق کا کپتان کی حیثیت سے ریکارڈ شاندار رہا۔ محمد یوسف نے مصباح الحق کو کامیاب کرکٹ کیریئر پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور کپتانی میں پاکستان کرکٹ کو زیادہ مشکلات نہیں ہوئیں۔کپتان وہی اچھا ہوتا ہے جس کی ٹیم اچھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جونیئر کھلاڑیوں کو موقع ملے گا تو ٹیلنٹ نکھر کر سامنے آئے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website