yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
کالم

ایک خدمتی کالم

MH Kazmi November 8, 2016 1 min read
A service column by Dr. Safdar Mehmood on 08 nov 2016
Share this:

ڈاکٹر صفدر محمود

اخبارات سیاسی کالموں سے بھرے ہوتے ہیں اور میں دل ہی دل میں قارئین کے معدوں کی داد دیتاہوں کہ وہ ہر روز اتنے کالم ہاضم کرلیتے ہیں۔ ان کا جی نہیںبھرتا نہ ہی اکتاتے ہیںاس کی بنیادی وجہ ان کی اپنے ملک میں دلچسپی، حالات کا فہم و ادراک اورحب الوطنی ہے۔ ویسے بھی میرا مشاہدہ ہے کہ سیاست آسانی سے ہضم ہو جاتی ہے، معدے پہ بوجھ نہیں بنتی جبکہ تحقیقی، تاریخی، علمی اور سائنسی کالم ذہن اور معدے دونوں کے لئے بوجھل ہوتے ہیں اس لئے ایسے کالموں پر رائے زنی بھی کم ہوتی ہے جس ملک کے سیاستدان و حکمران اربوں اور کھربوں ڈکار مارے بغیر ہضم کرجائیں اور قوم کو آنکھیں بھی دکھائیں اس قوم کے لئے محض چندایک سیاسی کالم ہضم کرنا کون سا مشکل کام ہے۔
آپ جانتے ہیں کہ میں عام طور پر سیاسی، تاریخی، معاشرتی، علمی، مشاہداتی اور کبھی کبھار تحقیقی کالم لکھتا ہوں اور جس دن میرے اندر سے نیم جاہلانہ مواد اُبل پڑے، لوگ اسے روحانی کالم کا نام دے دیتے ہیں۔ آج میں ان موضوعات سے ہٹ کر ایک خدمتی کالم لکھ رہا ہوں کیونکہ مجھے آپ کی صحت عزیزہے۔ آپ جانتے ہیں کہ صحت اللہ پاک کا سب سے بڑا تحفہ ہے۔ کچھ لوگ دولت کو اعلیٰ ترین تحفہ سمجھتے ہیں لیکن میں جب بیمار و لاغر دولت مندوں کو دیکھتا ہوں تو مجھے ان کی دولت پر رحم آتا ہے۔ دولت کے انبار کے باوجود نہ آزادی سے کھا سکتے ہیں نہ گہری نیند کے مزے لے سکتے ہیں نہ دنیاکی نعمتوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ مٹھی بھر گولیاں، تفکرات، مایوسی اور بے بسی ان کی زندگی ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں صحت کو اللہ سبحانہ ٗ تعالیٰ کی سب سے بڑی نعمت سمجھتا ہوں۔
ہاں تو میں عرض کر رہا تھا کہ آج ایک خدمتی کالم لکھنے کے ارادے سے بیٹھا ہوں۔ اگراس سے چند حضرات بھی مستفید ہو کر روبصحت ہوجائیں یا بیماری و تکلیف سے بچ جائیں تو میرا مقصد پورا ہوجائے گا۔ یہ میری بخشش کا سامان ہوگا اور بخشش ہی اہم ترین منزل ہے۔ پہلے ایک لطیفہ بروزن واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔ کوئی چالیس برس قبل میں پنڈی میں بسلسلہ سرکاری ملازمت رہائش پذیر تھا۔گھر کے باہر نام کی تختی لگی تھی جس پر نام سے پہلے ڈاکٹر لکھا ہوا تھا۔ ایک شام گھنٹی بجی۔ ملازم باہر گیا اور چند منٹوں کے بعد مسکراتا ہواواپس آیا تو میں نے پوچھا ’’کون تھا؟‘‘ کہنے لگا ’’کوئی اجنبی تھا اور کہہ رہا تھا کہ میری بیوی بیمار ہے۔ ڈاکٹر صاحب کو ’’دکھانی‘‘ ہے۔ میں نے اسے بتایا کہ یہ دوائیوں والے ڈاکٹر نہیں بلکہ کتابوں والے ڈاکٹر ہیں تو وہ ناراض ہو کر یہ کہتے ہوئے چلا گیا ’’سیدھی بات کرو کہ ڈاکٹرصاحب غریب لوگوں کو نہیں دیکھتے‘‘ یہ میری زندگی کا پہلاموقع تھا کہ مجھے پی ایچ ڈی ڈاکٹرہونے پرافسوس ہوا۔ انہی دنوں راولپنڈی کے مشہور ہومیوپیتھک ڈاکٹر ریاض سے تعارف ہوا جو بنیادی طور پر ایم بی بی ایس تھے لیکن پریکٹس ہومیوپیتھی کی کرتے تھے۔ وہ دن بھر ڈھائی تین سومریض دیکھتے۔60%کو صرف ایک خوراک دیتے جومفت ہوتی تھی اور ان کی اکثریت ایک ہی خوراک سے صحت یاب ہو جاتی تھی۔ درویش صفت ڈاکٹر ریاض میرے پاس ایک اپیل کے حوالے سے آئے لیکن ان سے دوستی ہوگئی۔ اب وہ اللہ کوپیارے ہوچکے۔ مجھے یقین ہے کہ اگلے جہان میں ان کا درجہ بلند ہوگا کیونکہ وہ نہایت قلیل وسائل کے باوجود اولاد ِآدم کی خلوص سے خدمت کرتے تھے۔ چندروپوں کی دوائی سے مریض صحت یاب ہو جاتا تھا اور دعائوں کے ڈھیر لگا دیتا تھا۔ میں ان سے متاثر ہو کر ہومیوپیتھی کی جانب متوجہ ہوااور اسے پڑھا۔
میں پیشہ ور ڈاکٹر نہیں صرف خدمت کے جذبے سے کبھی کبھار لوگوں کو دوائیاں دیتا رہتا ہوں اور اس سلسلے میں ڈاکٹرنیاز آف ساہیوال سے بھی رہنمائی لیتا ہوں جنہوں نےطویل عرصے تک لوگوں کامفت علاج کیا۔ان کے علاج سے لاکھوں شفایاب ہوئے لیکن اب وہ ’’بوجوہ‘‘ کلینک بند کرچکے ہیں۔ مجھے یہ خدمتی کالم لکھنے کی ضرورت اس لئے محسوس ہوئی کہ آج کل پنجاب میں فضائی آلودگی کے سبب لاکھوں مریض ہسپتالوں میں رُل رہے ہیں اور ملک میں ڈینگی کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ میں ڈیفنس لاہور میں مقیم ہوں جہاں کئی مسائل کے سبب ڈینگی زور پکڑ چکا ہے۔ ولایتی طریقہ علاج اپنی جگہ لیکن میں نے ڈینگی کے لئے ہومیو پیتھک کو نہایت موثر بلکہ تیربہدف علاج پایا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں میں ان بہت کم قیمت دوائیوں سے ڈینگی کے پانچ مریض میری نگرانی میں شفایاب ہوچکے ہیں۔ ڈینگی بخار کی صورت میں یہ تین دوائیاں بنیادی ہیں۔ پہلے دن چین آئی ایم کے پانچ قطرے پانی کے گھونٹ میں اچھی طرح ملا کر لیں۔ دوسرے دن لیشسس آئئ ایم کے پانچ قطرے تیسرے دن فا سفورس آئی ایم کے پانچ قطرے لیں۔ انشا اللہ چوتھے دن آپ کا پلیٹ لیٹس لیول اوپر جاچکا ہوگا اور ڈینگی سے نجات مل چکی ہوگی۔ اگر ساتھ تیز بخار ہو تو اور  دونوں کے  پانچ پانچ قطرے گھونٹ پانی میں ملا کرتیس دن میں تین دفعہ دیں۔ اِن شاء اللہ بخار سے نجات ہوگی۔ اگر جسم میں بہت درد ہو تو صبح و شام پانچ قطرے دیں۔ دوائی مسعود ہومیو پیتھک کی لیں جس کی قیمت 60/70 روپے ہوتی ہے اور کئی برس چلتی ہے۔  کا خاص خیال رکھیں۔ بعض ہومیو پیتھ ڈینگی مریضوں سے چندروپے کی دوائی کے پانچ ہزار روپے وصول کر رہے ہیں کیونکہ لالچ کا پیٹ کبھی نہیں بھرتا۔ 60/70روپے کی شیشی سے سینکڑوں مریض فیض یاب ہوتے ہیں۔ فضائی آلودگی د وسرا مسئلہ ہے۔ حفظ ماتقدم کے طور پر  کی ایک خوراک گھونٹ پانی میں پانچ قطرے ملا کر خالی پیٹ لیں۔ انشااللہ فضائی آلودگی سے محفوظ رہیں گے۔ آنکھوں کے لئے فوری طور پر مسعود ہومیو پیتھک کمپنی کے استعمال کریں۔ آنکھیں صاف رہیں گی، بینائی بہتر ہوگی اور جلن یا چبھن سے محفوظ رہیں گی۔ گلے میں خراش ہو تو  دن میں دو بار اور نزلہ زکام چھینکیں ہوں تو دن میں تین بار لیں۔ میرے تجربے میں بعض تیز بہدف اور کراماتی دوائیاں آئی ہیں لیکن کالم کی تنگ دامنی حائل ہے۔ حافظہ یادداشت بہتر بناتی ہے۔ جی چاہتا ہے کہ یہ دوائی حکمرانوں، سیاستدانوں کو پلائوں کہ وہ وعدے کرکے بھول جاتے ہیں پھر خیال آتا ہے دوائی حافظے کا علاج ہے، بدنیتی کا نہیں….

 

Share this:

MH Kazmi

25,241 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Now or never by Saleem Safi on 08 nov 2016
Previous Post اب یا کبھی نہیں
Next Post مانسہرہ: مسافر کوچ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
Mansehra killed in a shooting coach

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.