yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

تحریک انصاف کے انتخابی ٹکٹ کیلئے انٹرویوز کا سلسلہ شروع

Web Editor May 9, 2018 1 min read
A series of interviews started for the PTI election ticket
Share this:

لاہور: تحریک انصاف کو جنوبی پنجاب میں اچھے الیکٹ ایبلز کی کمیابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا تھا لیکن آج اسلام آباد میں عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جنوبی پنجاب صوبہ محاذ کو تحریک انصاف میں ضم کیے جانے کے اعلان کے بعد صورتحال تبدیل ہو جائے گی اور اجتماعی طور پر صوبہ پنجاب میں تحریک انصاف کی انتخابی حیثیت ن لیگ سمیت دیگر تمام جماعتوں کے مقابلے میں بہت مضبوط ہو گی۔

A series of interviews started for the PTI election ticketجنوبی پنجاب صوبہ محاذ کے ساتھ مذاکرات میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین نے نہایت اہم کردار ادا کیا ہے۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ میں شامل تمام اراکین اسمبلی اور شخصیات اپنے علاقوں کے مضبوط ترین الیکٹ ایبلز ہیں لہٰذا جنوبی پنجاب کی مجموعی نشستوں میں سے 80 فیصد سے زائد تحریک انصاف جیت سکتی ہے۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ این اے154 کے ضمنی الیکشن میں جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو’’اتفاقیہ‘‘ شکست دینے والے اقبال شاہ کے بارے میں بھی یہ مبینہ اطلاعات سنائی دے رہی ہیں کہ وہ بھی براستہ جنوبی پنجاب محاذ تحریک انصاف میں شامل ہو کر آئندہ الیکشن میں اپنے بیٹے کو اس کے موجودہ صوبائی حلقہ سے تحریک انصاف کا امیدوار بنانے کے خواہشمند ہیں لیکن جہانگیر ترین ’’فی الوقت‘‘ راضی نہیں ہو رہے ہیں۔

پاکستان بھر میں ہر قومی و صوبائی حلقہ میں ٹکٹ کیلئے اوسطاً5 سے زائد درخواستیں تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کو موصول ہو چکی ہیں جبکہ درخواستوں کی وصولی کا عمل 13 مئی تک جاری رہے گا۔ سب سے زیادہ درخواستیں سنٹرل پنجاب سے موصول ہو رہی ہیں جن کی فی الوقت تعداد 700 سے زائد ہے۔ صدر سنٹرل پنجاب عبدالعلیم خان نے گزشتہ دو روز سے درخواست گزاروں کے انٹرویوز کا سلسلہ شروع کردیا ہے اور روزانہ 13 گھنٹے سے زائد وقت صرف کر کے 100 کے لگ بھگ انٹرویوز کیئے جا رہے ہیں۔

روزانہ دو سے تین اضلاع کے درخواست گزاروں کو مدعو کیا جا رہا ہے۔ ان انٹرویوز سے جو معلومات حاصل ہو رہی ہیں وہ حلقہ سے حتمی امیدوار کے انتخاب میں بہت سودمند ثابت ہوں گی۔ انٹرویوز میں سوال جواب کے دوران پینل کو ایک ہی حلقہ کے درخواست گزاروں کی زبانی ایک دوسرے کے بارے بخوبی علم ہو رہا ہے کہ اس حلقہ میں کون سے امیدوار کی مجموعی پوزیشن کیسی ہے، اس کی حمایت اور مخالفت کی درجہ بندی کیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ انٹرویوز کے دوران کئی حلقوں کیلئے ایسے مضبوط امیدوار بھی دریافت ہوئے ہیں جو پہلے زیادہ مقبول یا معروف نہیں تھے اور لائم لائٹ میں نہ ہونے کی وجہ سے قیادت اور میڈیاکی نگاہوں سے اوجھل تھے لیکن اب قیادت نے انہیں شارٹ لسٹنگ میں شامل کر لیا ہے۔ عبدالعلیم خان کی سربراہی میں انٹرویو کرنے والے پینل میں شعیب صدیقی اور شوکت بھٹی بھی شامل ہیں۔

شوکت بھٹی حافظ آباد کے ایک معروف سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں لیکن نجانے کیوں تحریک انصاف سنٹرل پنجاب میں ان کے بارے میںتحریک انصاف کے مقامی رہنماوں کی ناپسندیدگی اور تحفظات میں اضافہ ہو رہا ہے اور ہر جانب سے یہ متفقہ اعتراض سامنے آرہا ہے کہ شوکت بھٹی ہر ضلع کی مقامی سیاست میں غیر ضروری اور جانبدارانہ مداخلت کر رہے ہیں۔ شوکت بھٹی کو ان تحفظات کو دور کرنا چاہیئے اور یہ نکتہ بھی ذہن نشین کرنا چاہیئے کہ جیسے وہ حافظ آباد میں عبدالعلیم خان کے علاوہ کسی دوسرے پی ٹی آئی رہنما کی مداخلت کو پسند نہیں کرتے ویسے ہی سنٹرل پنجاب کے 10 اضلاع کے مقامی رہنما بھی عبدالعلیم خان کے علاوہ سنٹرل پنجاب ریجن کے کسی دوسرے رہنما کی مداخلت پسند نہیں کرتے۔

ٹکٹوں کے حوالے سے لاہور کے تین بڑے تنازعات جوں کے توں ہیں۔ این اے133 میں اعجاز چوہدری کے خلاف’’بغاوت‘‘ کم ہونے کا نام نہیں لے رہی۔ نذیر چوہان اور شبیر سیال سیت دیگر اہم مقامی رہنما اپنے موقف پر ڈٹے ہوئے ہیں ایسے میں اگر پارٹی اعجاز چوہدری کو ٹکٹ دے بھی دے تو وہ مقامی رہنماوں کی دلی اور بھرپور حمایت سے محروم ہو کر الیکشن بھرپور طاقت سے نہیں لڑ پائیں گے۔ این اے126 میں مہر واجد عظیم اور حماد اظہر کا معاملہ زیادہ مرکز نگاہ ہے اور ان میں سے ایک کو این اے123 میں بھیجا جائے گا ۔ بادی النظر میں تو این اے126 سے مہر واجد عظیم کا ہی الیکشن لڑنا مناسب ہوگا کیونکہ ان کا خاندان قیام پاکستان سے پہلے کا یہاں مقیم ہے اور اس حلقہ میں ان کی کئی دہائیوں کی مقامی سیاست چلی آرہی ہے۔ حماد اظہر تو 2013 ء کے الیکشن میں اس حلقہ میں نمودار ہوئے تھے ان کے والد سابق گورنر میاں اظہر کا اثر ورسوخ سابقہ این اے119 اور این اے118 یعنی موجودہ این اے123 میں رہا ہے۔لاہور کے حلقہ این اے136میں جمشید اقبال چیمہ اور خالد گجر کا معاملہ حل ہونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

پارٹی قیادت کی ہدایت پر چند اہم ترین رہنما دونوں کے درمیان اختلافات دور کروانے کیلئے متحرک ہو چکے ہیں اور قوی امکان ہے کہ آئندہ چند روز میں اس حلقہ میں پوسٹرز، بینرز اور ہورڈنگز کی نئی سونامی دیکھنے کو ملے گی جس پر قومی اسمبلی کے امیدوار کے طور پر جمشید اقبال چیمہ اور صوبائی امیدوار کے طور پر خالد گجر کی تصویر ہوگی اور دونوں مشترکہ انتخابی مہم بھی شروع کردیں گے۔ اطلا عات کے مطابق لاہور سے الیکشن لڑنے کیلئے عمران خان کے تین حلقوں کی شارٹ لسٹنگ ہو چکی ہے اور اب دو حلقے این اے130 اور این اے131 میں سے کسی ایک میں عمران خان الیکشن لڑیں گے۔ اگر وہ این اے131 سے لڑتے ہیں تو عبدالعلیم خان این اے129 سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے اور اگر عمران خان این اے130 سے الیکشن لڑتے ہیں تو شفقت محمود کو این اے129 میں بھیجا جا سکتا ہے جبکہ یہ طے ہے کہ عمران خان جس بھی حلقہ سے الیکشن لڑیں گے اس حلقہ کے کسی ایک صوبائی حلقہ سے عبدالعلیم خان الیکشن لڑیں گے۔

29 اپریل کے مینار پاکستان جلسہ نے تحریک انصاف میں ایک نئی جان ڈال دی ہے۔ حلقہ میں لوگوں کی شرکت غیر معمولی رہی ہے ۔ عمران خان جلسہ گاہ میں آئے تو انہوں نے پارٹی رہنماوں سے کہا کہ جلسہ گاہ اور سامنے موجود پل پر لوگوں کا سمندر دیکھ کر انہیں حج کے مناظر یاد آگئے ہیں جہاں اسی طرح انسانی سمندر ٹھاٹھیں مار رہا ہوتا ہے۔ جلسہ میں سب سے زیادہ تعداد میں شرکت سنٹرل پنجاب سے ہوئی ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق سنٹرل پنجاب سے 6 ہزار سے زائد گاڑیوں پر لوگ جلسہ گاہ میں پہنچے تھے ، ہر جلوس کی ویڈیو بھی بنائی گئی تا کہ ٹکٹ دیتے وقت اسے بھی معیار بنایا جا سکے۔ تحریک انصاف کا سابقہ جلسہ65 ایکڑ رقبے والی گراونڈ میں ہوا تھا لیکن یہ جلسہ 115 ایکڑ رقبہ پر ہوا اور تقریبا جلسہ گاہ بھری ہوئی تھی جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لوگ جلسہ گاہ سے باہر موجود تھے اور مجموعی طور پر لاکھوں لوگ جلسہ گاہ میں آئے اور گئے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sohanna weather of elections
Previous Post انتخابات کا سہانا موسم
Next Post ثناء چیمہ کی موت قتل ثابت، والد سمیت 3 ملزم گرفتار
Important progress in Pakistani-born Italian girl Sanaa Cheema murder case

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.