counter easy hit

بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بننے والا ایک شخص کھڑے کھڑے اپنی تمام دولت سے ہاتھ دھو بیٹھا ، ان دنوں کہاں اور کس حال میں ہے ؟

ایڈن برگ ( ویب ڈیسک ) مشہور مقولہ ہے کہ جو دولت بغیر محنت مشقت کے حاصل ہوتی ہے وہ اسی طرح واپس بھی چلی جاتی ہے ۔ اس کی سب سے بڑی مثال سکاٹ لینڈ کے رہائشی مائیکل کارل کی ہے جو ایک انتہائی غریب انسان تھا اور گزر اوقات بہت مشکل سے کرتا تھا
مائیکل کی 12ملین ڈالر کی لاٹری نکلی اوراس نے اتنے بڑے خزانے کو بھی اپنی آسائشوں اور عیاشیوں میں اڑا دیا اور آج وہ 12ڈالر فی گھنٹہ کی ایک عام سے ملازمت کر رہا ہے اور اس کے پاس رہنے کیلئے گھر ہے نہ چلانے کیلئے گاڑی ۔ تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ کے رہنے والا مائیکل کارل انتہائی غریب طبع نوجوان تھا مگر خدا کی قدرت اس پر مہربان ہوئی اس کی 2002ء میں 12ملین ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔ نوجوان کیلئے یہ قارون کے خزانے سے کم نہ تھا اور ایک ایسی نعمت جس کو اس نے محنت سے حاصل نہیں کیا تھا اس وجہ سے اسے اس نعمت کی قدر نہیں تھی۔اس نے اس رقم سے ایک عالی شان محل خریدا ۔ لگژری گاڑیاں خریدیں اور خود کو عیش و آرام میں گم کر دیا۔ اس کے اردگرد دوست احباب کی لائنیں لگ گئیں ۔ اس کے چاہنے والے بے شمار ہوگئے مگر یہ دولت چند ہی سالوں میں ختم ہو گئی پھر اس کو وہی گھر اور گاڑیاں بیچنا پڑیں۔آج مائیکل کارل اسی جگہ پر 12ڈالر فی گھنٹہ پر کوئلے فروخت کرتا ہے۔ اس کے ہاتھ میں اوزار ہوتے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ جو چیز ہاتھ پاؤں ہلانے کے بغیر آتی ہے وہ اتنی تیزی سے واپس بھی چلی جاتی ہے‘‘۔