counter easy hit

نروس نائنٹیز کی عادت سی ہے، مصباح الحق

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ انہیں نروس نائنٹیز کی عادت سی ہے، بس اس بار 99 پر ناٹ آؤٹ رہا، کپتان نے یونس خان کو نوجوانوں کے لیے رول ماڈل قرار دیا۔

A little habit of nineties nervous, Misbah Ul Haq

A little habit of nineties nervous, Misbah Ul Haq

جمیکا ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان مصباح نے کہا کہ مسلسل چھ ٹیسٹ میں شکست کے بعد جیت کی ضرورت تھی، یقیناً اس فتح سے ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔  مصباح نے کہا کہ بیٹنگ اور بولنگ میں ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش ہے، یاسر شاہ کے لیے میچ وننگ کارکردگی دکھانا بہت ضروری تھا ۔ کپتان نے ازراہ مذاق یہ بھی کہا کہ وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہونے کے عادی ہیں لیکن اس بار وہ 99 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے کہا کہ یونس خان کا ٹین تھاؤزنڈ کلب میں شامل ہونا بڑا کارنامہ ہے، وہ بڑا کھلاڑی اور نوجوانوں کے لیے رول ماڈل ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website