counter easy hit

بیوی سے تنگ شوہر نے چھٹکارا پانے کیلئے اس سے بڑی ذلت کا سہارا لے لیا

husband-committed-crime-to-get-rid-of-his-wife

husband-committed-crime-to-get-rid-of-his-wife

کینساس(ویب ڈیسک) امریکا میں ایک 70 سالہ ذہنی و جسمانی طور پر تندرست شخص کو دیکھ کر یہ اندازہنہیں ہوتا کہ وہ کسی مرض میں مبتلا ہے لیکن اس نے اپنے گھر اور بیوی سے دور ہونے کےلیے جیل کا انتخاب کیا اور ہمت کرکے واردات بھی کرڈالی۔

امریکی کے لارنس جان رِپل نامی شہری نے کنساس شہر کے بینک میں ڈکیتی کی واردات کی اور خود گرفتار ہوکر جیل جا پہنچا۔ بینک پہنچ کر لارنس نے کیشیئر کو ایک چٹ دی جس پر لکھا تھا کہ میرے پاس گن ہے اور رقم میرے حوالے کردو۔ کیشیئر نے رقم فوراً اس کے حوالے کردی مگر رقم لے کر فرار ہونے کی بجائے لارنس وہیں بیٹھ گیا اور رقم گننے لگا۔

یہ دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ اس کے پاس آیا تو لارنس نے کہا مجھے تمہارا ہی انتظار تھا۔ گارڈ نے لوٹے ہوئے 3 ہزار ڈالر اس سے لے لیے اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس لارنس کو گرفتار کرکے قریبی تھانے لے گئی۔ پولیس کو سوال و جواب کے دوران اس نے بتایا کہ وہ اس مصیبت میں نہیں پھنسنا چاہتا تھا اس نے اپنی بیوی کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ گھر کی بجائے جیل میں رہنا پسند کرے گا۔یہاں تک کہ لارنس نے ضمانت کے لیے کسی وکیل کو بھی نہیں بلایا۔ اس کے بعد اسے کینساس کی جیل پہنچادیا گیا۔  ایک اور جگہ پر اس نے اعتراف کیا کہ وہ بھر گیا ہے اور مزید ایک سیکنڈ اپنی بیوی کے پاس نہیں رہنا چاہتا اور اس کے پاس جیل سے اچھا کوئی اور راستہ نہ تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لارنس کے فیس بک کور پر اس کی مرکزی تصویر اپنی بیوی کے ساتھ جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آرہے ہیں۔ لیکن اندر کا دکھ کون جانے کہ کس مجبوری کےہاتھوں وہ یہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website