counter easy hit

سعودی عرب سے آج اہم ترین وفد کی پاکستان آمد ۔۔۔اس وفد میں کون کون شامل ہے ؟ جانیے

لاہور (ویب ڈیسک) سعودی عرب سے کاروباری وفود کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ پہلا وفد آج سرمد انصاری، فیض حیدر اور توفیق صادق کی سربراہی میں پاکستان پہنچے گا۔ سرمد انصاریمعروف ہوٹل مکہ ملینیم کے کنٹری منیجر ہیں، یہ پاکستان میں اپنے وفد کے ساتھ

پانچ دن کراچی میں پاکستان کی بزنس کمیونٹی سے ملاقات کریں گے ۔کراچی میں پاکستان سعودیہ بزنس کس طرح سے بڑھایا جا سکتا ہے اس پر سیمینار بھی کیے جائیں گے ۔28 ستمبر سے وفد سرمد انصاری کی قیادت میں لاہور میں معروف بزنس مینوں سے کاروباری ملاقاتیں کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعد پہلی مرتبہ سعودیہ سے پاکستانی بزنس کمیونٹی وفدخصوصی آفرز لیکر پاکستان آ رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے ویزا فیس پر نظر ثانی کی جائےگا ۔جدہ کے شاہ فیصل پیلس میں کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے مزید کہا کہ سعودی اعلی قیادت سے وزٹ ویزے فیس کے حوالے سے بھی بات کریں گے تاکہ دوطرفہ سہولت مل سکے ۔ اس بارے میں متعلقہ وزارت کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ معاملے کو اہمیت دیتے ہوئے فوری طور پر اسکا بہترین حل پیش کریں ۔واضح رہے پاکستان جانے والے سعودی شہریوں کے لئے وزٹ ویزافیس 3600 رالب جبکہ تجارتی ویزافیس 5 ہزار رالن ہے جبکہ دوسری جانب سعودی عرب آنے والے پاکستانیوں کےلئے وزٹ ویزا فیس 2ہزار رالش ہے ۔سعودی عرب نے ہندوستان اور بعض عرب ممالک کےلئے وزٹ ویزافیس 2 ہزار رالر سے کم کرکے 305 رالچ کر دی ہے

جبکہ پاکستان کےلئے وزٹ ویزا فیس بدستور 2 ہزار رالر ہی ہے اس بارے میں پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ معاملے پر بات چیت جاری ہے ۔باوثوق ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے دورے سعودی عرب کے موقع پر ویزا فیس سے متعلق معاملے کو اہم نکات کے طور پرشامل کیا گیا ہے اس بارے میں معاملات جلد ہی سامنے آئیں گے ۔واضح رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اوردبئی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب اوریواے ای کی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔وزیرِاعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال، عالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔ عمران خان اور سعودی فرمانروا نے پاک سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔وزیرِاعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی۔دونوں رہنماو¿ں نے اپنے وزراءکےساتھ دو طرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیرِاعظم نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماﺅں نے سیاست اور دفاع، اقتصادیات کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔وزیرِاعظم عمران خان نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو درپیش مسائل پر بھی بات چیت کی۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کی سلامتی اور خود مختاری کےلئے یکجہتی کا اظہار کیا۔یو اے ای کے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان کی ولی عہد شیخ محمد بن زاید النہیان سے تفصیلی ملاقات ہوئی ، وزیراعظم عمران خان نے دبئی میں ولی عہد شیخ محمد کے ساتھ ملاقات میں دونوں اطراف کے علاقائی اور عالمی اہمیت کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیراطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ اسد عمر، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد اور پاکستانی سفیر معظم احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پہلا غیر ملکی دورہ کامیاب رہا‘ سعودی اور یو اے ای قیادت سے ملاقاتیں کامیاب رہیں