counter easy hit

ڈیڑھ ماہ قبل بھی پاکستانیوں کے60لاکھ ڈالر چرا کر بیرون ملک بھجوائے جانے کا انکشاف، لیکن طریقہ کیا اپنایا گیا؟ تشویشناک خبر

اسلام آباد(ویب ڈیسک) حکومت پاکستانیوں کے ٹیکس کا پیسہ بچانے کے لیے پرعزم ہے لیکن اب انکشاف ہوا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں ہی نجی بینک کاسسٹم ہیک کرکے پاکستانیوں کے 60لاکھ ڈالر سے زائد مالیت کی رقم چوری کرکے بیرون ملک منتقل کردی گئی جس کی بالآخر تصدیق سٹیٹ بینک کے گورنر طارق باجوہ نے بھی کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کاکہناتھاکہ بینک اسلامی کا سسٹم ہیک کرکے بیرون ملک 60 لاکھ ڈالر کی ٹرانزیکشن کی گئی تاہم کسی انفرادی اکاونٹ ہولڈر کا کوئی نقصان نہیں ہوا، یہ معاملہ متعلقہ بینک، انشورنس کمپنی اور کارڈ کمپنی کے درمیان ہے،انہوں نے بتایاکہ ایسے واقعات کے بعد بینکوں کی سائبر سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی اور تمام انفرادی اکاونٹ محفوظ ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ سعودی عرب سے فنڈز ایک ماہ کے اندر ہی آنا تھے اور اس کیلئے پاکستان کی ٹیم حجاز مقدس موجود ہے جبکہ جنوری سے ادھار پر تیل کی فراہمی بھی شروع ہوجائے گی ۔ ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاﺅ اور سٹیٹ بینک کے کردار سے متعلق سوال کے جواب میں طارق باجوہ نے بتایاکہ سٹیٹ بینک اس وقت ڈالر خریدتاہے جب اس کی قیمت کم ہو، اگرڈالر کم دستیاب ہوتو سٹیٹ بینک بھی خریداری سے گریز کرتاہے ۔