counter easy hit

بھارت سے عمران خان کے لیے بڑی پیشکش آ گئی

A great offer came from Imran Khan to India
سرینگر(ویب ڈیسک )بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیر اعظم عمران خان کو پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھارت پاکستان کو ہر ممکن مدد دینے کے لئے تیار ہے لہذا عمران خان ملک میں دہشت گردی کا صفایا کریں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دوبارہ مودی کے برسراقتدار آنے کی خواہش ظاہر کی ہے اور یہ امید ظاہر کی ہے کہ اگر وہ دوبارہ اقتدار میں آتے ہیں تو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر ہوجائیں گے لیکن ہم پہلے ملک کے اگر دہشت گردی کا مکمل صفایا کریں اور اگر اس میں اسے مدد کی ضرورت پڑتی ہے تو یقینی طور پر بھارت پاکستان کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور مذاکرات کی بحالی میں بھارت کو کوئی حرج نہیں تاہم آج بھی اس پاکستان میں دھماکے ہوتے ہیں اور لوگ مارے جاتے ہیں لہذا پاکستانی وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ ان طاقتوں اور عناصر کا صفایا کریں جو ان کے اپنے ملک کے ساتھ ساتھ بھارت میں بھی دہشت گردی پھیلانے کی تاک میں رہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔دوسری جانب امریکا کی سب سے بڑی طیارہ ساز کمپنی لوک ہیڈ مارٹن نے بھارت کو ایف-21 فائٹر طیارے بنانے کی پیشکش کردی، جو صرف مخصوص بھارت کے لیے ہی تیار کیے جائیں گے۔خیال رہے کہ حال ہی میں بھارت کی جانب سے 18 ارب ڈالر کے ایک سو 14 جنگی طیارے خریدنے کی کوششیں جاری ہیں جس کے لیے ٹینڈرز بھی جاری کیے گئے جو حالیہ دور میں دنیا کی سب سے بڑی فوجی ڈیل ہیں۔ امریکی کمپنی لوک ہیڈ مارٹن کا ایف-21، بوئنگ کا ایف اے – 18، ڈیسالٹ ایویشن کا رافیل، یورپی کمپنی کا یورو فائٹر ٹائفون، روس کا مگ 35 اور سوئیڈش کمپنی ساب کا گریپن وہ طیارے ہیں جن کی خریداری میں بھارت دلچسپی رکھتا ہے۔مذکورہ ٹینڈرز کے پیش نظر لوک ہیڈ مارٹن کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا جس میں کمپنی کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے طویل مدتی بین الاقوامی دفاعی شراکت داری کے لیے پْر عزم ہے۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ کمپنی بھارت کو ایف-21 طیارے تیار کرنے کی پیشکش کرتی ہے، اگر بھارتی حکومت اسے قبول کرتی ہے تو پھر یہ طیارے دوبارہ کسی بھی ملک کے لیے تیار نہیں کیے جائیں گے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ بھارت کے ساتھ ہماری تجویز کردہ شراکت داری سے نہ صرف بھارت اپنی ضروریات پوری کر پائے گا بلکہ اس کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور صنعتی ضرورت بھی پوری ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کو اس وقت جدید ٹیکنالوجی اور توسیعی دفاعی صلاحیت کی ضرورت ہے جس کے لیے لوک ہیڈ مارٹن کی پیشکش ایک ’گیم چینجنگ‘ دفاعی شراکت ہوسکتی ہے۔لوک ہیڈ مارٹن کے اسٹریٹیجی اور بزنس ڈیولپمنٹ کے نائب صدر وویک لال نے بھارتی خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا کو بتایا کہ ’اگر بھارت ان کی کمپنمی کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو ایف-21 کی ٹیکنالوجی اور اس کی کانفگریشن وہ دنیا میں کسی دوسرے ملک کو فروخت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس کمپنی کے گلوبل فائٹر ایکوسسٹم کا حصہ بن جائے گا جو ایک سو 65 ارب ڈالر کی مارکیٹ ہے جس سے بھارت، امریکا اور دیگر ممالک کے اسٹیک ہولڈرز کو فائدہ ہوگا۔اپنے ایک علیحدہ بیان میں لوک ہیڈ مارٹن کا کہنا تھا کہ وہ ان طیاروں کو بھارتی کمپنی ’ٹاٹا‘ کی مدد سے بھارت میں ہی تیار کرے گا، جو خاص بھارتی ایئرفورس کی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تیار کیا جائے گا

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website