counter easy hit

مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینٹر ریٹائرڈ جنرل عبد القیوم کے اعزاز میں برسلز سنٹر میں مسلم لیگ (ن) بلجیم کی جانب سے ایک پر وقار اعشائیہ۔

برسلز(عظیم ڈار سے) پاکستان ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے آئندہ 2018 تک ملک سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر دیا جائے گا ۔سابقہ حکومتوں کی نسبت ملک میں بہتری آئی ہے کچھ عرصہ قبل 100 ارب ڈالر کے خسارہے سے ملک کو دھجکا لگنے کے باوجود پاکستانی 3عوام نے قومی تہواروں کو ملی جوش و خروش اور جذبے سے منایا ہے یہ بات پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما سینٹر ریٹائرڈ جنرل عبد القیوم نے برسلز سنٹر میں مسلم لیگ (ن) بلجیم کی جانب سےان کےاعزاز میں دیئے گئے پر تکلف ظہرانے کے دران کہی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت کے فروغ کی خاطر عوام کی بنیادی سہولیات کو مہیا کرنے میں کوشاں ہے موجودہ حکومت ملک سے بحرانی کیفیت 6سے نبٹنے کے لئے بین الااقوامی سطع پر نہ صرف مثبت سفارتکاری کر رہی ہے بلکہ ملک کے اندر بیروز گاری کے خاتمے کے لئے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے ساتھ تجارتی روابط کے ذریعے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے جس کی واضع مثال چائنہ کوریڈور معاہدہ ہے جو کہ حالیہ دنوں چائنہ کے ساتھ طے پا گیاہے انھوں نے کہا کہ 46 ارب ڈالر کے معاہدوں سے پاکستان کی انڈسٹری دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گی جبکہ یورپی یونین کے ساتھ بھی دیگر تجارتی معاہدے پاکستان کی ترقی میں بہت اہمیت کے حامل ہیں انھوں نے کہا کہ یورپی یونین کا اکنامک بلاک بہت ہی مضبوط اور پائیدار ہے ان کا سالانہ جی ڈی پی 18 ٹریلین ڈالر ہے جس سے یہ دنیا بھر میں امدادی کام سر دیتے ہیں انھوں نے کہا کہ ہم نے نہ صرف مسئلہ کشمییر پر بات چیت کی بلکہ مسئلہ افغانستان کے حل کے لئے بھی انہیں تجاویز پیش کیں۔جبکہ ایجوکیشن اور ہیلتھ سے متعلقہ امور بھی زیر بحث رہے۔مذید برآں انھوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بات چیت کرتےہو ئے بتایا کی ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپریشن ضرب عزب جاری ہے جب تک پاکستان سے دہشت گردوں کو ختم نہیں کر لیتے پاک فوج اپنا کام سر انجام دیتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کیے ہوئے ہے۔مسلم لیگ (ن) بلجیم کے صدر حاجی پرویز نے سینٹر ریٹائرڈ جنرل عبد القیوم کا ظہرانے کی آمد پر پر تپاک استقبال کیا اور کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلجیم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے انھوں نے سینٹر ریٹائرڈ جنرل عبد القیوم کو دوبارہ برسلز آنے کی دعوت دی اور کہا کہ 4ہمارے قائد میاں محمد نواز شریف ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانی کیفیت سے باہر نکالے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ نادیدہ قوتیں نظام کو درہم برہم کر کے ملک کے اندر انارکی پھلا رہی ہیں قوم ایسے شر پسند عناصر کا احتساب کرے اور ملکی پیسہ لوٹنے والے غداروں کو نیب کے حوالے کر کے ملک کی دولت واپس لائی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کی سلامتی اور خوشحالی کی خاطر ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party

PML N Dinner Party