yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    بین الاقوامی خبریں
    • امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگاامریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا
    • فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریںفرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہلاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    کاروبار
    • ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینیایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ایک لڑکی اور ڈاکٹر کی دنگ کر ڈالنے والی کہانی

MH Kazmi May 6, 2019 1 min read
A girl and a doctor story
Share this:

A girl and a doctor story

وہ روزانہ میرے کلینک آتی تھی اور سب سے آخری سیٹ پر آ کر بیٹھ جاتی تھی، اس دوران وہ اپنی باری کا انتظار کرتی رہتی، وہ یہاں آنے والی عورتوں سے ان کی بیماری کے بارے میں سوال جواب کرتی اور ان کی بیماریوں کے متعلق غور سے سنتی، اس دوران وہ کسکتی ہوئی دوبارہ آخری سیٹ پر پہنچ جاتی، اس کی عمر 35 یا 40 سال کے لگ بھگ ہو گی، کپڑے قیمتی اور صاف ستھرے پہنتی تھی، میں ملک کا مشہور ڈاکٹر رحمان شاہ ہوں، دن میں سرکاری ہسپتال میں فرائض انجام دیتا ہوں اور شام کو اپنے پرائیویٹ کلینک پر رات دیر تک بیٹھتا ہوں، میری پریکٹس خوب چلتی ہے، لوگوں کا کہناہے کہ اللہ پاک نے میرے ہاتھ میں شفا رکھی ہوئی ہے اور میری معائنہ فیس عام آدمی کی پہنچ سے دور ہے کیونکہ میرے گھر انتظار کرنے والے کوئی نہیں ہے اس لیے میں زیادہ وقت اپنے کلینک پر ہی گزارتا ہوں،میری بیوی دو سال پہلے اللہ کو پیاری ہو چکی ہے اور اپنی دو بیٹیوں کی شادی کر چکا ہوں. یہ لڑکی روزانہ میرے کلینک پر آتی ہے اور تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ بیٹھ کر بغیر معائنہ کرائے اور دوا لیے چلی جاتی ہے.آج میں نے اس سے پوچھنے کا ارادہ کر لیا ہے کہ آخر وہ کیا کرنے یہاں آتی ہے، جب وہ آئی تو میں نے اپنی مریضہ کو دوسری طرف بیٹھنے کو کہا اور اسے اپنی طرف بلا لیا، وہ پریشان ہو کر میری طرف دیکھنے لگی. میں نے اس سے کہا جی میں آپ کو ہی بلا رہا ہوں، آئیں اب آپ کی باری ہے، وہ اٹھی اور تقریباً گھسیٹتے ہوئے قدموں سے میرے پاس آ کر کھڑی ہو گئی، میں نے اس سے کہا بیٹھ جائیں، وہ نہ چاہتے ہوئے بھی بیٹھ گئی. میں نے اس سے اس کا مسئلہ پوچھا، اس نے گلہ صاف کیا اور دھمیے لہجے میں بولی، ڈاکٹر جی آپ بہت بڑے ڈاکٹر ہیں، میں غریب عورت آپ کی فیس ادا نہیں کر سکتی اور میں اپنا یہاں علاج کرانے نہیں آئی. میں نے پوچھا پھر آپ یہاں کیا کرنے آتی ہو؟ اس نے جواب دیا ڈاکٹر صاحب میں پیراں اٹھ میں رہتی ہوں وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے. ایک ہی حکیم تھا وہ بھی مر گیا، پچھلے دنوں بستی میں ہیضہ کی وباء پھوٹ پڑی، کہیں ماؤں کی گود اجڑ گئی کیونکہ ہمارے علاقے میں کوئی ڈاکٹر نہیں. اسی بیماری کی وجہ سے میری شانو بھی مر گئی اور پھر وہ رونے لگی،مجھے لگا کہ وہ بستی کے لوگوں کے علاج کے لیے اصرار کرے گی. مگر میرے پاس نہ تو وقت تھا اور نہ ہی جذبہ، میں کیسے اپنا چلتا ہوا کلینک چھوڑ کہ اس کے ساتھ اس کی بستی کے لوگوں کا علاج کرنے چلا جاتا. اسی خدشے کے پیش نظر میں نے پہلے ہی صاف جواب دینا مناسب سمجھا دیکھو بی بی اس میں میرا کوئی قصور نہیں. اگر وہاں کوئی ڈاکٹر نہیں ہے یہ میری نہیں بلکہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہے اور میں اس سلسلے میں تمہاری کوئی مدد نہیں کر سکتا. براہ مہربانی میرا وقت ضائع نہ کرو، میرا غرور اور تکبر میرے لہجے سے صاف نظر آ رہا تھا. اس جہاں کے فانی ہونے کا اعتراف تمام مخلوقات میں سے صرف نوح انسان کو ہے مگر پھر بھی اس کی بھوک بے قابو ہے. چاہے وہ دولت کی ہو یا کسی اور چیز کی، میرے مریض میرا انتظار کر رہے تھے، میں نے جان چھڑانے کی غرض سے غصیلے لہجے میں کہا بی بی جب کوئی بیماری نہیں اور کوئی کام نہیں تو یہاں کیا کرنے آتی ہو؟ میرا کتنا ٹائم تمہاری وجہ سے ضائع ہو گیا. اس نے چند ثانیے میرے چہرے کو دیکھا اس کے چہرے پر حیرانی صاف پڑھی جا سکتی تھی. شاید اسے مجھ جیسے اعلیٰ درجے کے ڈاکٹر سے ایسی گھٹیا پن کی امید نہ تھی. وہ گویا بولی ڈاکٹر جی! آپ کے پاس جو مریض آتے ہیں میں ان سے باتوں باتوں میں ان کی بیماری کے متعلق پوچھتی ہوں جو دوائی آپ ان کو تجویز کرتے ہیں، اس کا نام بھی پوچھ لیتی ہوں اسی طرح روز ایک دو مریض سے میری بات ہو جاتی ہے، گھر جا کے میں بیماری اور دوائی کا نام کاپی میں لکھ لیتی ہوں، پوری پانچ جماعتیں پاس ہوں پھر اگر بستی میں کوئی بیمار ہو جاتا ہے تو میں بیماری کے حساب سے آپ کی بتائی ہوئی دوائی انہیں لا کر دیتی ہوں، میری شانو تو مر گئی مگر میں کسی اور کی شانو کو نہیں مرنے دوں گی، یہ کہہ کر وہ تو کلینک سے چلی گئی مگر میری اعلیٰ تعلیم اس کی پانچ جماعتوں کے سامنے بے وقعت ہو گئی اس لڑکی کی اس بات نے میری بھوک ہی مار دی. میری ساری بھوک مر گئی.

Share this:

MH Kazmi

25,243 Articles

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world.for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

View All Posts
Never pack out the silicone seeds out of packing
Previous Post پیکنگ میں سے نکلنے والے سیلیکا بیگز کبھی نہ پھینکیں
Next Post حرام اور حلال محبت میں کیا فرق ہے؟
What is the difference between haraam and lawful love?

Related Posts

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

لاہور کے علاقے بادامی باغ میں فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید، انتقامی کارروائی کا شبہ

August 16, 2026
امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

امریکہ کا بڑا اعلان: مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں درجنوں ممالک کو چین یا امریکہ میں سے کسی ایک فریق کا انتخاب کرنا ہوگا

August 16, 2026
ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

ایزی جیٹ فرانس کی ہڑتال: 15 اگست کے ویک اینڈ پر تقریباً 100 پروازیں منسوخ، مسافروں میں شدید بے چینی

August 16, 2026
فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.