counter easy hit

ورلڈ کپ کے آغاز سے چند دن پہلے برطانوی باؤلر جوفر آرچر کے ساتھ کیا اندوہناک واقعہ پیش آیا تھا ؟ ناقابل یقین انکشاف

A day before the start of the World Cup, what happened to British bowler Jupiter Archer? Incredible Disclosure

لندن (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ 2019 انگلینڈ کی فتح کے ساتھ اختتام پذیر ہوچکا ہے، برطانوی ٹیم کو پہلی بار عالمی چیمپیئن بنانے میں نوجوان فاسٹ باﺅلر جوفرا آرچر نے اہم کردار ادا کیا۔ جوفرا آرچر نے پورے ورلڈ کپ میں انتہائی بوجھل دل کے ساتھ بھرپور پرفارمنس دکھائی حالانکہ ورلڈ کپ کے آغاز پر ہی ان کا چچا زاد بھائی اور بچپن کا دوست قتل ہوگیا تھا۔ ورلڈکپ میں انگلینڈ کی نمائندگی کرنے والے جوفرا آرچر کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے ، جس روز ان کی ٹیم نے ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ کھیلا تھا اس کے اگلے ہی دن جوفرا کے چچیرے بھائی ایشونتیو بلیک مین کو باربادوس میں قتل کردیا گیا تھا۔ جوفرا آرچر کے والد فرینک کا کہنا ہے کہ بلیک مین اور جوفرا ہم عمر اور ایک دوسرے کے کافی قریب تھا، اس نے موت سے پہلے جوفرا کو میسج بھی کیا تھا۔ کزن کے قتل کا جوفرا کو شدید صدمہ تھا لیکن انہوں نے کھیل جاری رکھا۔ ایشونتیو بلیک مین کو باربادوس میں 31 مئی کو ان کے گھر کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ رات کو 8 بج کر 25 منٹ پر نامعلوم افراد نے ان کی کار پر اس وقت گولیاں برسائیں جب وہ اپنے گھر کے باہر بیٹھے ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ ورلڈ کپ کے دوران جوفرا آرچر نے شاندار گیند بازی کرتے ہوئے 20 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے فائنل میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سپر اوور بھی پھینکا تھا جس کے باعث ان کی ٹیم پہلی بار عالمی چیمپیئن بننے میں کامیاب ہوئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website