counter easy hit

کل سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا

A crackdown on unregistered migrants from tomorrow

A crackdown on unregistered migrants from tomorrow

خیبرپختون خوا میں مقیم غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو دی گئی مہلت آج ختم ہورہی ہے۔ کل سے غیر رجسٹرڈ مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔

خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 15 اکتوبر تک کی مہلت دی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کل سے دوبارہ اسی نوعیت کی کاروائیاں شروع کی جائیں گی جو مہلت دینے سے قبل کی جاتی تھیں۔

کریک ڈاؤن کے دوران گھر گھر سرچ آپریشن کے علاوہ ناکہ بندیوں پر بھی افغان مہاجرین کے کوائف جمع کئے جائیں گے۔سرچ آپریشنز میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز بھی حصہ لیں گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو پاکستان میں جائیدادیں خریدنے کا حق حاصل نہیں ہے اگر کسی بھی افغان مہاجر نے دھوکہادہی کےذریعے پراپرٹی خریدی ہو ۔ان کی پراپرٹی ضبط کرنے سفارش کی جائے گی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website