اسلام آباد: احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت کے دوران کمرہ عدالت میں موبائل فون کی گھنٹی بجنے پرعدالت نے مصدق ملک کو2 ہزارروپے جرمانہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت جاری تھی کہ اس دوران مسلم لیگ ن کے سینیٹرمصدق ملک کے موبائل فون کی گھنٹی بجنا شروع ہوگئی جس پر عدالت نے انہیں2 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خواہش تھی کہ وزیراعظم لاہور، ملتان اور سکھر موٹر وے کا افتتاح کرتے مگر بنانے والوں نے تاخیر کردی، یہ منصوبے مئی 2018 میں مکمل ہونا تھے، میں ہوتا تو شاید تاخیر نہ ہوتی۔نواز شریف نے کہا کہ حیدرآباد کراچی موٹروے بن چکی ہے، کچھی کینال کا تاریخی منصوبہ مکمل کیا، لواری ٹنل دیکھ لیں جس کی وجہ سے چار گھنٹے سفر کم ہوا ہے، لواری ٹنل پہلے سال میں 6 ماہ بند رہتی تھی اور اب سارا سال کھلی رہتی ہے۔سابق وزیراعظم نے صحافیوں سے کہا کہ ہم تو نیب کورٹ میں پھنسے ہیں ورنہ آپ کو لے کر جاتا لواری ٹنل کی سیر کراتا۔نواز شریف نے کہا کہ چترال والے پہلے آہی نہیں سکتے تھے لیکن اب وہاں بجلی بھی آگئی اور پاور پلانٹ بھی لگ گیا۔








