counter easy hit

پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

A ballistic missile Shaheen of Pakistan

A ballistic missile Shaheen of Pakistan

پاکستان نے شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل نے بحر عرب میں 900 کلو میٹر دور اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا۔
اسلام آباد: (یس اُردو) وطن عزیز کے ناقابل تسخیر دفاع کی جانب ایک اور قدم، پاکستان کا شاہین ون اے بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ۔ زمین سے زمین پر مار کرنے والا شاہین تھری میزائل 900 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے اور ہر طرح کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موقع پر ڈی جی اسٹریٹیجک پلینز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے کہا کہ جدید ترین گائیڈنس سسٹم نے شاہین ون اے میزائل کو انتہائی کارگر دفاعی ہتھیار بنا دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کم سے کم دفاعی صلاحیت برقرار رکھنے کی پالیسی پر عمل پیرا اہے اور یہ تجربہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق تجربے میں تمام پہلوؤں سے مکمل کامیابی حاصل ہوئی۔ صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے تما م سائنسدانوں اور انجینئرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔