ٹوکیو: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تنقید کے ڈر سے جاپانی بادشاہ اکی ہیٹو کو سجدہ تعزیمی سے گریز کیا۔

اوباما سے سرزد غلطی سے سبق سیکھتے ہوئے صدر ٹرمپ نے جاپانی بادشاہ سے گرمجوشی سے ہاتھ ملانے پر ہی اکتفا کیا۔ جاپانی بادشاہ سے ملاقات ختم ہونے کے بعد امریکی صدر نے دوبارہ گرمجوشی سے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم دوبارہ ملاقات کریں گے۔ واضح رہے کہ 2011 میں امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے جاپان میں قدرتی آفات کے بعد وہاں کا دورہ کیا تھا۔ جاپانی ملکہ سے شاہی محل میں ملاقات میں ہیلری کلنٹن نے جاپانی ملکہ کو روایتی بوسہ دیا تھا لیکن سجدہ تعزیمی سے گریزکیا تھا۔








