ممبئی: اداکارہ نے سپر ویمن کے لباس میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی تازہ تصویر شائع کر دی

اس حوالے سے سنی لیون نے بتایا کہ انہوں ںے یہ لباس خصوصی طور پر ہیلووین تہوار کیلئے تیار کروایا تھا اور اس کو زیب تن کرنے کے بعد وہ بہت خوشی محسوس کر رہی ہیں۔ سنی لیون کا کہنا ہے کہ وہ ان دنوں اپنی جلد آنے والی فلم تیرا انتظار کی تشہیر کر رہی ہیں جو بہت جلد ریلیز ہو کر عوام کو تفریح فراہم کرے گی۔ اس سے قبل بھی سنی لیون کئی بھارتی فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جلوے دکھا چکی ہیں۔








