کراچی: جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات ڈاکٹر عرفان عزیز کے اعلامیے کے مطابق ڈی ایل او سال دوئم سالانہ امتحانات برائے 2013-14 اور ایم بی بی ایس تھرڈ پروفیشنل ضمنی امتحانات برائے 2017 کے (آج) بدھ 19 اکتوبر کو ہونے والے پرچے دیوالی کی وجہ سے ملتوی کردیے گئے ہیں، اب یہ پرچے 28 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے تاشام 5 بجے منعقد ہوں گے۔

ایسے طلبا جو 2011 یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انھیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی جمع کرانے ہوں گے،جامعہ کراچی کے اعلامیے کے مطابق بی اے (پاس)، بی ایس سی (پاس) اوربی کام ریگولر سالانہ امتحانات کیلیے امتحانی فارم 27 اکتوبر تک جمع کرائے جاسکتے ہیں








