ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے بھارتی انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کے رشتے دار اور بگ باس 11 میں شامل زبیر خان سے معافی مانگ لی۔

دبنگ خان کے مداحوں سمیت پورا بھارتی میڈیا زبیر خان کےاس بیان پر سلمان خان کے ردعمل کا بے چینی سےانتظار کررہاتھا اور اب یہ انتظار ختم ہوا سلمان خان نے زبیر خان سے معافی مانگ لی لیکن دبنگ انداز میں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے شو کے دوران پورے میڈیا کے سامنے زبیر خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’پچھلے ہفتے میں نے تمہیں کتا بولا تھا ، میں اس تبصرے کے لیے معافی مانگتا ہوں ، انہوں نے مزید کہا میں کتوں سے معافی مانگتا ہوں‘‘۔ سلمان خان کا یہ دبنگ انداز زبیر خان کو مشتعل کرنے کے لیے کافی ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ زبیر خان سلمان کو کیا جواب دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ زبیر خان نے بگ باس کے گھر میں رہنے والےدیگر افراد کے ساتھ لڑائی جھگڑاکرنے کے علاوہ نازیبا زبان بھی استعمال کی تھی جس پر سلمان خان نے انہیں خوب جھاڑ پلائی تھی۔








