پاکستانی ہدایت کار شعیب منصور کی جلد ریلیز ہونے والی فلم ’ورنہ‘ ایک سنجیدہ موضوع پر مبنی فلم ہے جس کا پہلا ٹیزر آج ریلیز کردیا گیا۔ اس ٹیزر میں فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان ایک ایسے روپ میں نظر آئیں جس میں اس سے قبل انہیں کبھی نہیں دیکھا گیا۔ ماہرہ خان نے اس ٹیزر کو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جسے اب تک بڑی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں۔


یہ ماہرہ خان کی دوسری فلم ہے جس میں وہ شعیب منصور کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی، اس سے قبل ان دونوں نے ایک ساتھ فلم ’بول‘ میں کام کیا تھا، جو ماہرہ کی ڈیبیو فلم تھی۔ فلم ’ورنہ‘ رواں سال 17 نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔








