حسینؑ آپ کی دُنیا کو پھر ضرورت ہے، علم حسینی تاقیامت مظلوم کی حمایت اورظالم سے نفرت کا استعارہ رہیگا، چوہدری افضل لنگاہ

واقعہ کربلا در حقیقت آج کی سسکتی بلکتی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے۔امام حسین ؑ کا مقصداگر وقتی اقتدار کا حصول یا جنگ میں کامیابی ہوتا تو صرف تحریک حسینیؑ کے علمدار حضرت عباسؑ کو ایک اذن دینے پر یزیدیت کے پرخچے اُڑ ا دیتے لیکن حسینؑ توانسانیت کی بقاءاور نسل انسانیت کا تسلسل بھی چاہتے تھے
صدیاں گزرجانے کے بعد بھی دُنیا بھر کے مظلواورمحکوم انسان عصر حاضر کے یزیدیوں(استعماری طاقتوں) کے خلاف صدائے احتجاج بُلند کرنے کے لئے محرم اور عاشورہ و چہلم امام مظلوم کو نہایت عقیدت و احترام سے مناتے ہیں کیونکہ امام حسین ؑ تو صرف ایک مسلک یا مذہب کے نہیں بلکہ عالم انسانیت کے عظیم محسن ہیں جنہوں نے رہتی دُنیا تک کے انسانوں کی بقاءکے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا تبھی توہر انسان حسینؑ ابن علیؑ کو محسن انسا نیت سمجھتاہے بقول شاعر انقلاب حضرت جوش ملیح آبادی ۔
انسان کو بید ا ر تو ہو لینے دو
ہر قوم پُکارے گی ہمارے ہیں حسینؑ








