لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے سری لنکا سے دو ٹیسٹ میچز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

جب کہ بلال آصف، بابر اعظم، اسد شفیق، حارث سہیل اور حسن علی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ پچھلے تین سے چار سال میں کامیاب بولر رہے اور یو اے این کی کنڈیشن میں وہ ہمارے لیے سازگار ہیں جب کہ اظہر علی کو گھٹنے کی تکلیف تھی لیکن ڈاکٹر نے انجیکشن لگا کر کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری فاسٹ بولنگ کا شعبہ بہت اچھا ہے اور مزید بولر بھی آرہے ہیں جب کہ مصباح اور یونس کی کمی ضرور محسوس ہوگی لیکن کوشش ہے اچھی کارکردگی دکھائی جائے۔
ایک سوال کے جواب میں انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان کھلاڑیوں کو موقع فراہم کررہے ہیں، کپتان سمیت ہر ایک کو پرفارمنس دینا ہوگی جب کہ سرفراز کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور آئندہ بھی امید ہے اچھی رہے گی۔ قومی ٹیم اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز دبئی اور ابو ظہبی میں کھیلے جائیں گے جب کہ دونوں ٹیموں کی سیریز میں 5 ون ڈے، 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچ شامل ہیں۔








