
کشیدہ صورتحال کے باعث مقامی افرادکی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی گولہ باری اورفائرنگ سے شہید ہونے والے 3افرادکی نمازجنازہ آبائی گاؤں بینی سلہریاں میں اداکردی گئی ہےجس میں ڈی جی رینجرز پنجاب اظہر حیات سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران اورمقامی افرادنے شرکت کی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باونڈری کا دورہ کیااورمؤثر جواب دینے پر جوانوں کے جذبے کی تعریف کی ۔ڈی جی رینجرز پنجاب نے متاثرہ خاندانوں سے بھی ملاقات کی ۔








