ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی طرح پورے بھارت کی آنکھیں اداکارہ سشمیتا سین کی شادی پرلگی ہوئی ہوتی ہیں،مداح جاننا چاہتے ہیں کہ سشمیتا سین کب شادی کے بندھن میں بندھیں گی لیکن اب شائقین کا انتظار ختم ہوگیا کیونکہ سشمیتا نےحال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے انسٹا گرام پراپنی ایک تصویرشیئرکی اورساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ جب کوئی آپ سے بہت خوبصورت بات کرتا ہے جس کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوتا ہے اورجب پیار ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پیغام واضح ثبوت ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی آچکا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سشمیتا سین کا نام کئی لوگوں کے ساتھ لیا جاچکا ہے جن میں اداکارر ندیپ ہوڈا، فلمساز مدثر عزیز اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم شامل ہیں۔








